آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

پٹنہ کیریبین نے تیلگو ٹائٹنس کو 35۔29 سے شکست دی

patna_pirates_pro_kabaddi_1501349442
Written by Tariq Hasan

حیدرآباد، 30 جولائی (یو این آئی) گزشتہ چمپئن پٹنہ کیریبین نے تیلگو ٹائٹنس کو 35۔29 سے شکست دے کر ویوو پرو کبڈی لیگ کے پانچویں سیزن میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کی۔یہاں گاچ¸ باول¸ اسٹیڈیم میں سنیچر کی رات کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان شروع سے ہی زبردست جدوجہد دیکھنے کو ملی ۔ لیکن اس دلچسپ مقابلے میں بازی گزشتہ چمپئن پٹنہ کے ہاتھ لگی۔پٹنہ کی جیت میں پردیپ نروال کا اہم کردار رہا جنہوں نے ریڈ سے 15 پوائنٹس لئے ۔ نروال کے علاوہ وشال مانے نے تین اور تنیش اور جواہر ڈاگر نے دو دو پوائنٹس حاصل کئے ۔تیلگو کی ٹیم ایک وقت 21۔18 سے آگے تھی، لیکن 26 ویں منٹ میں پٹنہ نے دو پوائنٹس حاصل کئے اور پھر ایک اور پوائنٹس لے کر اسکور 21۔21 سے برابر کر لیا۔تیلگو کی ٹیم نے ایک بار پھر 25۔23 کی برتری بنائی۔لیکن 34 ویں منٹ میں نروال نے کامیاب ریڈمارتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کئے اور اپنی ٹیم کو 27۔25 کی برتری دلا دی۔تیلگو کی ٹیم مقابلے میں پھر واپسی نہیں کر پائی اور 29۔35 سے میچ گنوا بیٹھی۔

About the author

Tariq Hasan