34 کھلاڑی سینئر نیشنل کیمپ کیلئے چنئی طلب

نئی دہلی 31 جولائی (تاثیر بیورو): اے ایف سی ایشین کپ یو اے ای 2019 کوالیفائر مقابلے سے پہلے انڈین سینئر نیشنل ٹیم کاچنئی میں کیمپ لگے گا۔پہلے دو مقابلوں میں میانمار اور کرغزستان کے خلاف لگاتار کامیابی کے بعد اب ہندستانی ٹیم مکاﺅ جائے گی۔ جہاں اس کا اے ایف سی ایشین کپ کے کوالیفائر کیلئے گروپ اے کا میچ ہوگا۔ ہندستانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی چنئی میں آئندہ 11 اگست کو جمع ہوںگے۔کئی کھلاڑیوں کیلئے یہ پہلا سینئر نیشنل ٹیم کیمپ ہوگا۔ اس کیمپ کیلئے 34 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کے نام حسب ذیل ہیں۔ گول کیپرس : سبرت پال ، گرپریت سنگھ سندھو، البینو گومس ، وشال کیتھ، ٹی پی رینیش ۔ ڈیفنڈرنس : پریتم کوٹال ، سندیش جھنگان ،ارنب منڈل، انس ، نارائن داس ، جیری لارنزولا، لال روتھارا، سلام رنجن سنگھ ،سرتھک گولل ،دویندر سنگھ ۔ مڈفیلڈرس: دھن پال گنیش، جیکی چند سنگھ ،س تیہ سین سنگھ، نکھل پجاری ، وکاس جیرو، ملن سنگھ، ادنت سنگھ ،محمد رفیق ،رولین بارگس ، ہالیچرن نرزری ، جرمن پریت سنگھ، انیرودھ تھاپا ۔ فارورڈس: جے جے لال پیکھولا۔ سومیت پاسی ، سنیل چھتری، روبن سنگھ ،بلونت سنگھ ، مان ویر سنگھ۔