بھارت چھوڑو تحریک ہماری تاریخ میں ایک سنگ میل ہے

0
53

مین پوری، ۵۲ اگست، بھارت چھوڑو تحریک ہماری تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، مہاتما گاندھی کے ‘کرو یا مرو’ کے اعلان سے متاثر ہر ہندوستانی نے ہندوستان کو آزادی دلانے کا عہد لیا تھا۔بھارت چھوڑو تحریک کی 75 ویں سالگرہ پر ہم اس عوامی تحریک میں شامل ہر ایک مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کا مذکورہ پیغام بھارت چھوڑو تحریک کے 75 ویں سال گرہ کے موقع پر دیوی میلے، نمائش پنڈال میں منعقد ضلع پنچایت سطح پنچایت کانفرنس میں ضلع پنچایت صدر سندھیا یادو نے دیا۔انہوں نے وہاں موجود ضلع کے ممبر ان ِ اسمبلی، ضلع پنچایت ممبران، گرام پردھان ، علاقائی پنچایت ممبران اور معزز شہریوں سے کہا کہ آئیے ہم سب ایک قرارداد لیں اور شانہ بشانہ ملکر نئے بھارت کی تعمیر کریں، جس پر ہمارے آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو فخرہو، انہوں نے کہا کہ، اس بات کا عہد کریںکہ ہم سب مل کر 2022 تک نئے بھارت کی تعمیر کریں،ہم سب مل کر صاف بھارت، بدعنوانی سے پاک بھارت، دہشت گردی سے پاک بھارت ، فرقہ پرستی سے پاک بھارت ، نسل پرستی سے پاک بھارت بنانے کی سمت میں مل کر کام کریں۔ اپنے گا¶ں کو اعلی درجہ کا گا¶ں بنائیں، اپنی گرام پنچایت کے تئیں ذمہ داریوں نبھائیں ہم سب مل کر عہد کریں، کہ 2022 تک ہر غریب کو گھردلائیں گے ،ساتھ ساتھ ہم یہ بھی عہد کریں کہ 2022 تک ہر ایک کوشخص کو کار گر بنانا ہے ،ممبر اسمبلی کرہل سوبرن سنگھ یادو نے کہا کہ ہمارے اجداد کی طرف سے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آزادی کی ہوا میں سانس لے رہے ہیں، سیاست کو کاروبار نہیں بنانا چاہئے،انہوں نے کہا کہ ” چاہے جو ہو مذہب تمہارا، چاہے کچھ ذات ہو، اگر ملک کے کام نہ آئے تو آپ مجرم ہو. ” پنچایت مےں بیٹھے نگے تو ہمیں ایمانداری کی ہی بات کہنی ہوگی ، جمہوریت کو مضبوط کرنا ہو گا،ممبر اسمبلی کشنی برجیش کٹھیریا نے کہا کہ باپ دادا کی وراثت کو(آزادی ) ہم سب مل کر سنبھال کر رکھیں، بغیر نسل پرستی ،بغیر ذات ،مذہب ،بغیر کسی امتیاز کے ہرغریب شخص کی مدد کریں۔ اہم ترقی افسر وجے کمار گپتا نے کہا کہ تمام وزیر دستیاب فنڈز کا استعمال کریں ، دیہی ترقیات کے لئے پیسے کی کمی نہیں ہے حکومت کی طرف سے پیسہ گاﺅں کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انجےش پرتاپ یادو، پنچایت رکن، سمیت تمام معزز شہری موجود رہے۔