اردو | हिन्दी | English
190 Views
Sports

جڈیجہ نمبر ون آل رانڈر، پجارا پہلی بار تیسرے نمبرپر

Pujara-Jadeja_AP
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 08 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی رویندر جڈیجہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی میچ فاتح آل را¶نڈ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو پچھاڑکر آئی سی سی کی منگل کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون آل را¶نڈر بن گئے ہیں اور ساتھ ہی وہ ٹیسٹ گیند بازوں میں بھی سرفہرست بنے ہوئے ہیں۔ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف کولمبو کے دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 53 رن کی جیت میں ہندوستان کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے چتیشور پجارا نے ایک مقام کی بہتری کے ساتھ اپنی بہترین رینکنگ اور درجہ بندی دونوں حاصل کر لی ہے ۔پجارا ابھی تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور ان کے 888 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔دوسرے کولمبو ٹیسٹ میں ناقابل شکست 70 رنز اور کل سات وکٹ لینے والے جڈیجہ کو ان کی کارکردگی کا فائدہ ملا اور وہ شکیب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی بار ٹیسٹ آل را¶نڈر میں سرفہرست تک پہنچ گئے ہیں۔ہندوستانی کھلاڑی کے لئے یہ دہری خوش¸ ہے کیونکہ وہ ٹیسٹ گیند بازوں میں بھی نمبر ایک بولر ہیں۔
جڈیجہ کے ٹیسٹ آل را¶نڈر میں 438 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جبکہ بنگلہ دیشی کھلاڑی ان سے سات ریٹنگ پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں اور ان کے 431 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔وہیں تجربہ کار آل را¶نڈر روی چندرن اشون فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے 418 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ ٹاپ 10 آل را¶نڈر میں جڈیجہ اور اشون دو ہندوستانی ہیں۔ٹیسٹ گیند بازوں میں بھی جڈیجہ اپنے نمبر ایک مقام پر برقرار ہیں۔لیکن انہیں چار پوائنٹ کا نقصان ھوا ہے ۔یہ سیریز شروع ہونے سے پہلے جڈیجہ کے 898 ریٹنگ پوائنٹس تھے لیکن گالے میں پہلے ٹیسٹ میں چھ وکٹ لینے کے باوجود انہیں ایک پوائنٹس کا نقصان ہوا اور اب کولمبو میں دوسرے ٹیسٹ میں سات وکٹ لینے کے باوجود انہیں چار درجہ بندی پوائنٹس کا نقصان ہوا جس سے ابھی وہ 893 درجہ بندی پوائنٹس پر آ گئے ہیں۔آف اسپنر روی چندرن اشون کو ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ان کے 842 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 860 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔جڈیجہ کو آل را¶نڈر رینکنگ میں 24 پوائنٹس کا فائدہ ہوا ہے جس سے انہوں نے شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اگرچہ جڈیجہ کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے تیسرے ٹیسٹ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔جڈیجہ ٹیسٹ بلے بازوں میں بھی نو مقام کی چھلانگ لگا کر 51 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ان کے 491 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔جڈیجہ جہاں اپنی بہترین رینکنگ اور درجہ بندی پر پہنچے ہیں وہیں کپتان وراٹ کوہلی کا پانچواں مقام برقرار ہے لیکن انہیں 13 درجہ بندی پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے ۔وراٹ کولمبو ٹیسٹ میں سستے میں آ¶ٹ ہو گئے تھے ۔ان کے اب 813 ریٹنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 941 پوائنٹ کے ساتھ پہلے اور انگلینڈ کے جو روٹ 891 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پجارا اور روٹ کے درمیان اب صرف تین درجہ بندی پوائنٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے جسے وہ تیسرے ٹیسٹ میں مکمل کر سکتے ہیں۔پجارا اب تک سیریز کے دونوں ٹسٹ میچوں میں سنچری لگا چکے ہیں۔انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے چار ٹسٹ میچوں کی سریز ختم ہو چکی ہے اور پجارا کے پاس تیسرے ٹیسٹ میں روٹ سے آگے نکلنے کا مکمل موقع رہے گا۔مسٹر بھروسہ مند پجارا نے اپنے 50 ویں ٹیسٹ میں 133 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اجنکیا رہانے کو بھی اپنی 132 رنز کی اننگز کی بدولت درجہ بندی میں فائدہ ملا ہے اور وہ 11 ویں سے براہ راست چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔رہانے کے 776 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے اوپنر لوکیش راہل بلے بازوں میں 11 ویں نمبر پر ہیں جبکہ شکھر دھون ایک جگہ کی بہتری کے ساتھ 38 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔وکٹ کیپر ردھمان ساہا 44 ویں اور اشون 48 ویں مقام پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ گیند بازوں کی فہرست میں دیگر ہندوستانیوں میں فاسٹ بولر محمد سمیع تین مقام کی بہتری کے ساتھ 20 ویں اور امیش یادو تین مقام اٹھ کر ابھی 22 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا سیریز میں ڈیبو کرنے والے میڈیم فاسٹ بولر ہردک پانڈیا نے دوسرے ٹیسٹ میں دو وکٹ لئے تھے جس کی بدولت انہوں نے ٹاپ 100 میں چھلانگ لگا دی ہے اور اب وہ 96 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan