کھیل

دھونی نے سنگاکارا کے ریکارڈ کی برابری کی

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

پلے کیل ، ۴۲ اگست (یواین آئی) سابق ہندوستانی کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ اسٹمپنگ کرنے کے معاملے میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔ دھونی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جمعرات کو لیگ اسپنر یوجوندر چہل کی گیندپر سلامی بلے باز دانوشکا گناتلکا کو جیسے ہی اسٹمپ کیا انہوں نے سنگاکارا کے وکٹ کے پیچھے 99 اسٹمپنگ کرنے کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی دھونی کے پاس 97 اسٹمپنگ تھی۔ پہلے ون ڈے میں انہوں نے ایک اسٹمپنگ کی اور دوسرے ون ڈے میں ایک اسٹمپنگ کے ساتھ انہوں نے سنگاکارا کی برابری کرلی۔ سنگاکارا نے جہاں 404 میچوں میں 99 اسٹمپنگ کی وہیں دھونی نے اپنے 298 ویں میچ میں 99 اسٹمپنگ کردی۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar