اردو | हिन्दी | English
197 Views
Entertainment

رنبیر نے تجویز کیاتھا ’جب ہیری میٹ سیجل کا نام: امتیاز علی

ali-july7
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 8 اگست (یو این آئی) بالی کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور نے انہیں ان کی فلم کا نام ’جب ہیری میٹ سیجل‘ تجویز کیا ہے ۔امتیاز علی کا کہنا ہے کہ ایک ڈائریکٹر اور مصنف کے طور پر وہ خود کو دہرانا پسند نہیں کرتے ۔ ان کی نئی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کے نام کو ان کی ہی فلم ’جب وی میٹ‘ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے ، لیکن امتیاز کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور نے مجھے فلم کے لئے یہ نام تجویز کیا تھا، جو انہیں مناسب لگا۔امتیاز نے کہا کہ میری سبھی فلمیں رومانی ہوتی ہے ، لیکن انہوں نے جب ’ہیری میٹ سیجل‘ کے ذریعے خود کو دہرایا نہیں ہے ۔ وہ اعتماد سے کہتے ہیں ” میں نے اب تک صرف چھ سے سات فلمیں بنائی ہیں اور یہ سب ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں۔ میں کسی بھی کہانی کو دہرانا نہیں چاہتا۔ میں کامیابی کی سے زیادہ تفریح کرنا چاہتا ہوں۔ میں کام کے ذریعے مزہ کرنا چاہتا ہوں اور یہ مزہ تب آئے گا، جب آپ خود کو رپیٹ نہ کریں”۔امتیاز علی نے آج کل کی لو اسٹوری پر مبنی فلموں کے بارے میں کہا کہ آج کے وقت میں محبت کے بارے میں نظریہ بدل گیا ہے ۔ یہ ضرور ہے کہ پہلے کی فلموں کی طرح آج کی فلموں میں رومانس نہیں ہوتا، کیونکہ سماج بدل رہا ہے اور اس لحاظ سے محبت کو پردے پر پیش کرنے کا طریقہ بھی بدلا ہے ۔

About the author

Tariq Hasan