اردو | हिन्दी | English
334 Views
Entertainment

رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنائیں گے روہت شیٹی

_76495ace-99a4-11e6-a472-803c9c62b420
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ فلمساز روہت شیٹی اداکار رنویر سنگھ کو لے کر فلم بنا سکتے ہیں۔روہت شیٹی ان دنوں فلم ”گول مال اگین” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اس سیریز کا چوتھا ورژن ہے ۔ایسا کہا جارہا تھا کہ وہ جلد ہی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں لیکن اب روہت نے بھی اپنی جانب سے اس خبر کی تصدیق کردی ہے اور انہوں نے قبول کیا ہے کہ وہ آئندہ برس رنویر کے ساتھ فلم کرنے جا رہے ہیں لیکن وہ فلم کون سی ہو گی، اس کا موضوع کیا ہوگا، یہ معلومات نہیں دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے رنویر کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں مل پا رہا تھا۔ اس مرتبہ وہ موقع مل رہا ہے لیکن فی الحال رنویر اپنی دو فلمیں پدماوت¸ اور گلی بوائے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس کے بعد ہی روہت اپنی فلم کی شروعات کریں گے ۔

About the author

Tariq Hasan