سیلاب راحت کے بجائے لالو ساکھ بچانے میں مصروف :نتیش

0
12

موتیہاری24 اگست (محمد ارشد ):وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سگولی میں چل رہے سیلاب متاثرین کی باز آباد کاری کے لئے راحتی اشیاءکی پیکنگ اور وہاں متاثرین کے لئے کئے گئے کھانے کا انتظامات کا جائزہ لیا اس کے بعد موتیہاری آکر لمبنی بھون میں بھی سامان کی پیکنگ اور متاثرین کے حالات سے پوری طرح موتیہاری کے ضلع کے ڈی ایم انچارج ضلع کے سابق ڈی ایم انو پم کمار سے تفصیلی جانکاری لی اس دوران انہوں نے ضلع کے ڈی ایم ،ڈی ایم انچارج ایس پی اور اعلیٰ افسران کو ضروری اور اہم ہدایت بھی دیئے انہوں نے موقع پر موجود افسران کو حکم دیا ہے کہ تمام سیلاب متاثرہ لوگوں کوہر حال میں راحتی اشیاءفسٹول سیزن سے پہلے پہنچ جانا چاہئے۔انہوں نے موقع پر حکم جاری کرتے ہوئے خصوصی ڈی ایم انوپم کمارکو کہا کہ ضلع کی فہرست جلد سے جلد ریاستی سرکار کو ارسال کی جائے۔ساتھ ہی موقع پر موجود افسران نے ڈی ایم کو سیلاب سے متاثرہ بلاکوں کو جانکاری بھی دی۔وہیں وزیر اعلیٰ نے پیکنگ میں استعمال کئے جانے والے سامان کے صحت کا بذات خود معائنہ کیا وزیر اعلیٰ ضلع کے سگولی بلاک کے آدرش ہائی اسکول چھپوا کے میدان میں ہیلی کاپٹر سے اتر نے کے بعد سیدھے پھلوریا پنچایت کے ریاستی مڈل اسکول بگیا ٹولہ اور مغربی سوگاواں پنچایت کانٹا میں چل رہے راحتی اشیاءکے پیکنگ کا بھی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے رسوئی گھر کا معائنہ کیا بگیا ٹولہ میں معائنے کے دوران ہی گاﺅں کے کسانوں نے سگولی چینی میل سے متعلق ضروری باتیں وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھی اس دوران کسانوںنے وزیر اعلیٰ سے شکایت کی سگولی چینی میں کے پانی سے ہماری فصلیں برباد ہوجاتی ہیں اس لئے سگولی چینی میل کا پانی اور گندگی کے نکاسی کا راستہ بنانے کے لئے افسران کو ضروری ہدایات دیئے جائیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اکشن لیتے ہوئے چینی میل پہنچے اور چینی میل سے متاثرہ ہو رہے کسانوں کی کھیتی اور اس سے ہونے والی بربادیوں کا جائزہ لیا ۔ڈیڑھ کروڑ لوگ سیلاب سے تباہ ہیں اور لالو جی کر رہے ہیں ریلی: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سگولی سیلاب متاثرہ حلقوں کے معائنہ کے دوران راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کے خلاف بھی طنز کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح بہار میں تباہ کن سیلاب کا منظر ہے اس سے ہر ایک بہار کا باشندہ اندر کے دل سے کانپ رہا ہے لیکن آر جے ڈی کے قومی صدر کو اپنی سیاست کی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی ساکھ بچانے کی پڑی ہے۔اب لوگ خود ہی اس بات کا اندازہ کر لیں کہ عوام کا سچا اور اچھا ہمدرد کون ہے؟کیا کہتے ہیںضلع کے ڈی ایم انچارج: ضلع کے ڈی ایم انچارج اور سابق ڈی ایم انو پم کمار نے وزیر اعلیٰ کے دورے کے بعد پریش کانفرنس کے دوران صحافیوں کے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی ہر روز ۰۳ سے ۵۳ ہزار پیکٹ بنوائے جارہے ہیں۔جلد ہی اس کو بڑھا کر ۰۵ ہزار پیکٹ فی یومیہ کر دی جائیگی واضح رہے کہ ضلع میں تقریباََ ۵ لاکھ پریوار یعنی ۴۲ لاکھ لوگ سیلاب سے متاثرہ ہیں جن کے بیچ لگا تار راحتی اشیاءپہنچائی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ خصوصی ڈی ایم انو پم کمار ڈی ایم رمن کمار ،ایس پی اپندر شرما ،ڈی ڈی سی سنیل کمار یاد اے ڈی ایم ارشد علی،انچارج ڈائریکٹر ،ویجنت سمیت درجنوں افسران موجود تھے۔