اردو | हिन्दी | English
116 Views
Uttar Pradesh

عوام کے اچھے دن، کریمنل علاقہ کی پولیس چوکی پر تالا

POLICE CHOWKI PER LAGA HE TAALA -
Written by Taasir Newspaper

سہارنپور ،۰۳اگست (احمد رضا) گزشتہ چارسالوں میں ہمارے ضلع کے سابق سینئر پولیس کپتان ڈی سی مشرا نے تھانہ فتح پور کے لشکر پور علاقہ میں ہونیوالی راہزنی اور لوٹ پاٹ کی وارداتوں کو روکنیکی نیت سے قائم کی تھی محض دوسال چلنے کے بعد وہ پولیس چوکی بند کردی گئی پولیس چوکی پر تالا ڈال دیاگیاہے جس وجہ سے علاقہ پھر سے چور اچکوں کے نشانہ پرہیں اور خوف کے سائے میں جینے کو مجبور ہیں کوئی گاﺅں والوں کی عرضی تک لینے اور شکایت سننے کو تیار ہی نہیں ہے یوگی جی کے آتے ہی درجنوں سو نمبر کی ہائی وے پر دوڑ نیوالی گاڑیوں کو ڈیزل کی کمی کے باعث تھانوں میں کھڑا کیاگیاہے وہیں چوری کی بہتات والے علاقوں میں پولیس چوکی اور چیک پوسٹ کوبھی اسٹاف کی کمی دکھاکر بند کیا جاچکاہے۔
جس مقصد سے سابق پولیس کپتان ڈی سی مشرا نے تھانہ فتحپور کے لشکر پور روڈ پر یہ پولیس چوکی قائم کی تھی وہ علاقہ کے لوگوں کے لئے دن دہاڑے غیر محفوظ تھا قابل کپتان نے لوٹ پاٹ ،رہزنی اور چوری کی واردات کو کنٹرول کرنیکی نیت سے اپنے دست مبارک سے علاقہ کے مہذب اور ذمہ دار افراد کی موجودگی میں اس پولیس چوکی کو قانونی حیثیت دیتے ہوئے افتتاح کیاتھا اس چوکی سے علاقہ میں لوگ اپنے کو محفوظ ماننے لگے تھے مگر گزشتہ روز دیکھا تو یہاں قفل بڑاتھا جب افسران سے معلوم کیا تو وہ معقول جواب نہی دیس کے اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی سے عوام میں پولیس کا اعتماد گھٹنا یقینی ہے اس تالا بندی سے یہاں کرائم بھی اب پھر سے بڑھنی لگاہے جو قابل تشویش بات ہے۔ ہمارے ضلع کے سابق سینئر پولیس کپتان ڈی سی مشرا نے اپنے وقت میں لوٹ اور چوری کی واردات کو کم کرنیکی نیت سے بہت سی چیک پوسٹ قائم کی تھی جو کرائم پر کنٹرول کر نے میں بہت کار آمد ثابت ہوئی مگر اب ان چیک پوسٹ پر قفل پڑ جانے سے حالات کچھ برے ہوتے نظر پڑ رہے ہیں کیونکہ اس عمل سے عوام کافی الجھن میں ہیں۔ قابل غور ہے کہ تھانہ فتح پور آجکل کافی حساس تھانوں میں شمار کیا جاتاہے اسلئے یہاں کے علاقہ میں کرائم کنٹرول کرلینے کی بجائے الٹے پولیس چیک پوسٹ اور چوکیوں کوہی ہٹایا جانے گاہے۔

About the author

Taasir Newspaper