بہار

معذور افراد کی مدد کر نا سب کی ذمہ داری: پاسوان

Written by Dr.Mohammad Gauhar

پٹنہ یکم اگست ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ نوڈل ایجنسی سینٹر ، شمع وکاس سمیتی ، اسلام پور ، نالندہ کے زیراہتمام پٹنہ کے یو تھ ہاسٹل میں قومی ٹرسٹ ، وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی رجسٹرڈ رضا کا ر تنظیموں کے ذمہ دارو ں اور متعلقہ محکمو ں کے سر کاری افسروں کاایک رو زہ ریاست سطحی ورکشاپ کاانعقاد برو ز منگل کیاگیا۔ورکشاپ کے افتتاح مہمان خصوصی اور محکمہ کابینہ کے سکریٹریٹ کے اڈیشنل سکریٹری رام بلاس پاسوان نے کیا۔اپنے افتتاحی خطاب میں رام بلاس پاسوان نے کہاکہ سماجی ذمہ داریو ںکو پورا کر نے میں پریشانیاںآتیںہیں۔انہیںآپس میں مل جل کر دور کیا جاسکتاہے۔ انہوںنے رضا کارتنظیموں کے ذمہ دارو ں سے کہاکہ آپ ایک بڑا کام کررہے ہیں ۔خلوص کے ساتھ جو بھی کام کیاجاتاہے اس میں کامیابی یقینی طورپر ہو تی ہے ۔ انہوںنے معذور افراد کی معاونت کرنا سب کیلئے ضروری قرار دیا۔اس موقع سے چائیلڈ پروٹکشن افسر نیرج کمارنے کہاکہ معذور افراد کیلئے کام کررہی تنظیموں کو ضروری جانکاریاںدینے اور انہیں مزید فعال بنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی ضرورت ہے ۔ورکشاپ میں موجود ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ نو دل ایجنسی سینٹر ( شمع وکاس سمیتی )کے ممبر سکریٹری محمد نظام الدین انصاری نے کہاکہ معذور افراد کی مدد ایک سماجی ذمہ داری ہے اس میں تمام حساس لوگوں کو بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے ۔اس موقع پر محمد نور عالم ، رجنیش رنجن اور دیگر ذمہ داروں نے بھی مشورے دئے ۔ورکشاپ میں التمش انصاری ، خوشبو کماری ،مہیش کمار، رنجو رمن ، امر چو دھری اور شیشو راج کمارسمیت ریاست کے تقریباً تمام اضلا ع کی رجسٹرڈ تنظیموں کے عہدیداران بھی مو جو دتھے ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir