اردو | हिन्दी | English
215 Views
Sports

معطل جڈیجہ کی جگہ اکشرٹیم میں شامل

5-1482809645-800
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی،9 اگست (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ میں ایک میچ کے لئے معطل کئے گئے نمبر ایک ٹسٹ آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے ۔جڈیجہ ایک میچ میں معطلی کی وجہ سے پلی کل ٹسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ ہندوستان تین میچوں کی سیریز پر دو صفر سے پہلے ہی قبضہ کرچکا ہے اور نتیجہ کے اعتبار سے تیسرا میچ اہم نہیں ہے لیکن ٹیم انڈیا اس میچ میں کلین سوئپ کے ارادے سے میدان میں ضرور اترے گی۔حالانکہ ہی میں ٹسٹ رینکنگ میں نمبر ایک گیند باز اور نمبر ایک را¶نڈر بننے والے جڈیجہ کی غیر حاضری میں اکشر پٹیل تین میں تیسرے اسپن گیند باز ہوں گے ۔ اس کے علاوہ تجربہ کار آپ اسپنر رویندر ن اشون اور رسٹ اسپنر کلدیپ یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔اکشر کے پاس پلیکل میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کا موقع ہوگا۔ انہوں نے ہندوستان کی طرف سے اب تک تیس ایک روزہ اور سات ٹوئنٹی 20 میچ کھیلیں۔ انہوں نے ساتھ ہی 23 فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے ہیں جس میں انہو ں نے 30.37 کے اوسط سے 79 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ انڈیا اے کی طرف سے جنوبی افریقہ میں سہ ملکی سیریز بھی کھیل چکے ہیں جہاں وہ ٹیم کے تیسرے سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 4.11 کی شاندار اوسط کے ساتھ چار میچوں میں سات وکٹ حاصل کیے ۔دو سر ے ٹسٹ کے دوران سری لنکا کے بلے باز ملندا پشپ کمارا کی جانب خطرناک طریقے سے گیند پھینکنے کے الزام میں جڈیجہ کو ایک میچ کے لئے معطل کیاگیا ہے ۔ انہیں اپنے اس رویہ کی وجہ سے تین منفی پوائنٹ دیئے گئے ہیں اور پچھلے 24 مہینے میں کل چھ منفی پوا ئنٹ کی وجہ سے انہیں ایک میچ کے لئے معطل کیاگیا ہے ۔ حالانکہ وہ کولمبو میں ہندوستان کی اننگز اور 53 رن کی شاندار جیت میں مین آف دی میچ قرار دیئے گئے تھے ۔ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹسٹ میچ 12 اگست سے پلیکل میں شروع ہورہا ہے ۔ ٹیم اس طرح ہے :۔وراٹ کوہلی ( کپتا ن) اجنکیا رہان، شیکھر دھون، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، روہت شرما، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، ردمان شاہا، ایشانت شرما، امیش شرما، ہاردک پانڈے ، بھونیشور کمار، محمد سمیع، کلدیپ یادو، ابھینو مونکند۔

About the author

Tariq Hasan