وزیر ریل نے کیا مختلف منصوبوںکا افتتاح

0
13

حاجی پور17 اگست ( اسٹاف رپورٹر)وزیر ریل سریش پر بھاکر پر بھو نے بروز جمعرات نئی دہلی سے ویڈیو لنک کے توسط سے جھارکھنڈ میں مختلف منصوبوں میں سے کچھ کا سنگ بنیا درکھا ، کچھ منصبوں سے متعلق کام کاآغاز کیا اور کچھ منصوبوں کی تکمیل کے بعد ا نھیںعوام کے حوالے کیا۔ ان منصوبوںمیں سے ایسٹ سینٹرل ریلوے کے دائرہ کار میں رانچی رو ڈ ۔ پتراتو ریل ڈویزن کے ڈبلنگ کا کام شروع کیا۔ ساتھ ہی گڑھوا روڈ پر ریل اوور ریل فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع سے وزیر ریل نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں رجھارکھنڈ ایک اہم ریاست ہے کیونکہ یہاں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں۔یہاں ریلوے کے انفراسٹکچر کی کمی کی وجہ سے خاطر خواہ ترقی نہیں ہو پائی تھی ۔یہ اطلاع ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف پی آراو نے دی ہے ۔