اردو | हिन्दी | English
275 Views
Entertainment

ٹائیگر سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی:کیرتی سینن

kiriti senan.
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 9 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹائیگر شراف سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی ہے ۔کیرتی سینن نے آنے اپنی آنے والی فلم ‘بریلی کی برفی’ میں رقص کے جوہر دکھائے ہیں ۔ انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا رقص بھی کیا ہے ۔ ایک پروگرام کے دوران کیرتی کو مائیکل جیکسن جیسے مووس کرتے دیکھا گیا۔ اس بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایسے مووس ٹائیگر شراف سے سیکھے ہیں؟ کیونکہ حال ہی میں ان کی رقص پر مبنی فلم منا مائیکل آ چکی ہے ، جس میں وہ مائیکل کو ٹربیوٹ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں،کیرتی سینن نے کہا ” میں نے ٹائیگر شراف کو فون نہیں کیا۔ اس فلم میں میں ایک پیشہ ور رقاصہ نہیں ہوں۔ ٹائیگر بڑے ڈانسر ہیں۔ میں نے جو کیا ہے اپنے حساب سے کیا ہے ۔ اور میں نے کسی اسٹار فالو نہیں کیا۔واضح رہے کہ فلم ‘بریلی کی برفی’ میں کیرتی کے علاوہ راج کمار را¶ اور آیشمان کھرانہ بھی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan