اردو | हिन्दी | English
448 Views
Sports

پٹنہ جیت کی ہیٹ ٹرک کے ساتھ ٹاپ پر

2017_Pro_Kabaddi_League_1502073388
Written by Tariq Hasan

ناگپور، 07 اگست (یو این آئی) گزشتہ چمپئن پٹنہ کیریبین نے بنگلور بل کو 46۔32 سے شکست دے کر ویوو پرو کبڈی لیگ میں اپنی جیت کی ہیٹرک مکمل کی اور گروپ بی میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا۔پٹنہ کی یہ مسلسل تیسری فتح ہے اور اس کے 15 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔دوسری طرف بنگلور کو چار میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے ۔پٹنہ کا کل رات ہوئے اس مقابلے میں ریڈ اور ڈیفنس دونوں میں ہی بہترین کارکردگی رہی۔ پٹنہ نے ریڈ سے 24، ڈیفنس سے 12 اور آل آ¶ٹ سے آٹھ پوائنٹس حاصل کئے ۔ بنگلور نے ریڈ سے 22 پوائنٹس تو لئے لیکن وہ ڈیفنس سے چار پوائنٹس ہی لے پائی اور پٹنہ کو ایک بار بھی آل آ¶ٹ نہیں کر پائی۔فاتح ٹیم کے ہیرو رہے پردیپ نروال جنہوں 15 پوائنٹس بنا ڈالے ۔مونو گویت اور ونود کمار نے سات سات پوائنٹس بنائے ۔ بنگلور کے لئے روہت کمار نے آٹھ، اجے کمار نے چھ، گروندر سنگھ نے چار اور آشیش کمار نے چار پوائنٹس لئے ۔پٹنہ نے دونوں ہاف میں 23۔23 پوائنٹس لے کر بل کو قابو میں رکھا۔بل نے پہلے ہاف میں 11 اور دوسرے ہاف میں 21 پوائنٹس کئے ۔

About the author

Tariq Hasan