کھیل

پیس ۔پورو کو شکست، ثانیہ بھی الٹ پھیر کا شکار

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar
Written by Dr.Mohammad Gauhar

نئی دہلی، ۴۲ اگست (یواین آئی) ٹاپ سیڈ ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور کی رومانیائی جوڑی دار مونیکا نیکلیسکیو کو نیوہیون میں کھیلے جارہے کنیکٹیو اوپن ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں خاتون کے ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں الٹ پھیر کا شکار ہونا پڑا ہے جبکہ ونسٹن سلیم میں مردوں کے ڈبلز میں لینڈر پیس اور پورو راجہ بھی شکست کھا کر باہر ہوگئے ۔ سنسناٹی اوپن میں خاص کارکردگی نہ پیش کرنے والی ثانیہ اور مونیکا ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ جوڑی کے طور پر اتری تھیں لیکن خاتون کے ڈبلز پری کوارٹرفائنل میں انہیں امریکہ کی نکول مولیچار اور برطانیہ کے اینااسمتھ نے سات۔پانچ، سات۔چھ سے شکست دے کر الٹ پھیر کا شکار بنادیا۔ ہندوستانی رومانیائی جوڑی کو شکست کے بعد اب 3,340 ڈالر کی رقم اور صرف ایک ڈبلیو ٹی ایک پوائنٹ ملے گا۔ ونسٹن ۔سلیم اوپن اے ٹی پی ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ سے داخلہ حاصل کرنے والے تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی پیس اور پورو کی جوڑی نے بھی مایوس کیا اور مردوں کے ڈبلز کے پری کوارٹرفائنل میں اٹلی کے پابلو لورینج اور کروشیا کے فرینکو اسکوگور کی جوڑی نے انہیں سپرٹیک ٹائی بریک میں چھ۔سات، چھ۔تین، دس ۔پانچ سے ہراکر باہر کردیا۔ ہندوستانی جوڑی کو اس میچ میں شکست کھانے کے بعد اے ٹی پی پوائنٹ حاصل نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے سنسناٹی اوپن میں بھی پیس مردوں کے ڈبلز کے پہلے ہی دور میں شکست کھا کر باہر ہوگئے تھے ۔ وہ میچ میں جرمنی کے ایلکزینڈر جیوریف کے ساتھ جوڑی بناکر اترے تھے ۔پوروراجا کے جوڑی دار دوج شرن کو اس ٹورنامنٹ میں زیادہ اے ٹی پی کٹ آف ہونے کی وجہ سے داخلہ نہیں مل سکا۔دوسری طرف ترکی میں کھیلے جارہے چیلنجرس ٹینس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے جیون نیدوزیان اور ان کے جوڑی دار سویڈن کے جوہان بروناسٹروم نے مردوں کے ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ انہوں نے پولینڈ کے کامل اور جوگارج پانفل کو چھ۔دو ، چھ۔چار سے ہرایا۔ترکی میں کھیلے جانے والی خواتین کے ساٹھ ہزار ڈالر انعام رقم والے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی کامران کور سنگلز کے پہلے ہی دور میں شکست کھا کر باہر ہوگئی۔

About the author

Profile photo of Dr.Mohammad Gauhar

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir

Skip to toolbar