اردو | हिन्दी | English
282 Views
Entertainment

ڈبنگ 3کی آفر پر بغیر سوچے سمجھے ہاں کر دوں گی:ملائیکا

malaika-arora-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 8 اگست (یو این آئی) ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ وہ ڈبنگ 3 کی آفر پر بغیر کچھ سوچے سمجھے ہاں کر دیں گی۔ملائیکا سے جب پوچھا گیا کہ وہ ڈبنگ 3 میں کام کرنے کے لئے تیار ہیں یا نہیں تو ملائیکا نے اس کا زبردست جواب دیا۔ ملائیکا نے کہا کہ ”میں فوراً اس پروجیکٹ کے لئے ہاں کردوں گی .. ڈبنگ سے جڑنا ہمیشہ شاندار ہوتا ہے ۔ اگر کبھی بھی مجھے ڈبنگ 3 میں خصوصی نمبر کرنے کی آفر دی جائے گی .. میں پلکے جھپکائے بغیر اس کے لیے اپنی رضامندی دے دوں گی”۔واضح رہے کہ ڈبنگ میں ملائیکا اروڑا خان پر فلمایا گیا گانا ‘منّی بد نام ہوئی’ بلاک بسٹر رہا تھا لیکن ڈبنگ 2 میں ملائیکا کی جگہ کرینا کپور نے خصوصی نمبر کیا تھا۔

About the author

Tariq Hasan