اردو | हिन्दी | English
263 Views
Uttar Pradesh

ڈی ایم نے پرائمری اسکول کا اچانک معائنہ کیا

20170830_122446
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 30 اگست(حافظ محمد ذاکر )
ضلع مجسٹریٹ یشونت را¶ نے پرائمری اسکول برےڑی کا اچانک معائنہ کیا، طلباءو طالبات کی موجودگی، تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا ، اسکول کے بچے دوسرے اسکولوں کے مقابلے میں پڑھائی میں کافی ہوشیار تھے، کلاس 4 کے طالب علم وشال کو تیس تک کے پہاڑے یاد تھے، کلاس کے دیگر طلباءو طالبات کو بھی انگریزی، ریاضی، ہندی کا اچھا علم تھا،ضلع مجسٹریٹ یشونت نے کلاس 5 میں پہنچ کر جب طالب علموں سے معلومات کی تو اس درجہ کے بچے بھی پڑھائی میں ماہرملے ، لیکن دوپہر 12 بجے کو انگریزی میں کیا کہیں گے اس کا کوئی جوا ب نہیں دے سکا ،کچھ طالب علموں نے بتایا کہ گڈ مورنگ، کچھ نے بتایا گڈآفٹر نون.
مسٹر را¶ جب آنگن باڑی مراکز ایکری میں بچوں کی صحت کی معلومات حاصل کر رہے تھے تبھی بچوں کے درمیان گا¶ں کے پرائمری اسکول کے کلاس 5 کے طالب علم امن پر ان کی نظر پڑی، انہوں نے امن کو بلا کر اس سے مڈ ڈے میل، اور اساتذہ کی حاضری کے ساتھ ساتھ 9 اور 12 کا پہاڑا سنا، ہفتے، ماہ، کے نام انگریزی میں پوچھے، طالب علم نے بیباکی کے ساتھ صحیح جواب دیئے، اس پر انہوں نے بچے کی تعریف کرتے ہوئے اسی طرح مزید علم حاصل کرنے کو کہا۔ اساتذہ سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ وہ بچوں کو کتابی علم کے ساتھ ساتھ ،عملی،ادبی، علم سے روشناس کرائیں ، انہوں بڑیری کے اسکول میں ،ایم، ڈی، ایم، کا پرانا مینو لکھا پایا جانے پر بی ایس اے کو نیا مینو فوری لکھوانے، اور مینو کے مطابق بہترین کوائلٹی کے کھانا بچوں کو دستیاب کرایا جائے ،

About the author

Taasir Newspaper