اردو | हिन्दी | English
320 Views
Sports

کپل نے ہندوستانی تیز گیند بازوں کی ستائش کی

20Kapil-Dev1
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) سابق ہندستانی آل را¶نڈر کپل دیو نے بہترین تال میں نظر آ رہی ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں اعلی درجے کے تیز گیند بازوں کی طویل فہرست ہے جو واقعی خوشگوار بات ہے ۔کپل نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ٹیم میں کئی اچھے فاسٹ بولر موجود ہیں جن پر یقین کیا جا سکتا ہے کہ وہ بہترین مظاہرہ کرنے کے قابل ہیں۔ ہندستانی ٹیم نے پچھلی نو کرکٹ سیریز جیتی ہیں اور ان تمام فتوحات میں تیز گیند بازوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔کپل نے ہندوستانی اسپن جوڑی روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کی بھی جم کر تعریف کی۔امیش یادو کے ٹیم میں ہونے کو لے کر 1983 عالمی کپ کے فاتح ٹیم کے کپتان کپل نے اس وقت کو یاد کیا جب ہندوستانی ٹیم میں تیز گیند بازوں کا فقدان تھا۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں بہترین تیز گیند بازوں کی طویل فہرست ہے ۔ہندستانی تیز گیند بازوں کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق کپتان نے کہاکہ آج یہ سوال مجھے انتہائی خوشی دیتا ہے کیونکہ یہ وہ وقت ہے جب ہم اپنے تیز گیند بازوں پر مکمل طور پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ایک وقت تھا جب ٹیم میں ایک بھی تیز گیند باز نہیں تھا اور آج ٹیم میں بہت سے بولنگ اختیار موجود ہیں۔

About the author

Tariq Hasan