اردو | हिन्दी | English
3700 Views
Technology

گلابی قوس قزح یا فریب نظر؟

gulabi
Written by Taasir Newspaper

مغربی انگلینڈ میں پیر کی شام کو ایک منفرد ‘گلابی قوس قزح’ نظر آئی۔ یہ منظر برسٹل، ٹانٹن اور ?یٹ میں سامنے آیا جسے کسی نے ‘حیرت انگیز’ تو کسی نے ‘فریب نظر’ کہا۔ماہرین نے گلابی نظر آنے والے قوس قزح کو ‘فریب نظر’ سے تعبیر کیا ہے۔جن لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمروں میں قید کیا انھوں نے بی بی سی پوائنٹ ویسٹ کے فیس بک صفحے پر اس قوس قزح بارے میں ‘حیرت انگیز’ اور ‘خوبصورت’ جیسے الفاظ کا استعمال کیا۔بی بی سی پر موسم کی خبریں پیش کرنے والے سیمون کنگ نے کہا کہ اس منظر کو کوئی مخصوص نام نہیں دیا گیا ہے۔ اس دوران ایک عام قوس قزح اور غروب آفتاب کے گلابی منظر کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔میٹ گیملن نے کہا: ‘ہمیں ایک معمول کے مطابق نظر آنے والی قوس قزح نظر آئی جو کہ ہوا میں موجود پانی کی بوندوں کے سبب سورج کی کرنوں کو مختلف رنگوں میں ظاہر کرتا ہے۔’

About the author

Taasir Newspaper