آدم ؑ جب روئے زمین پر تشریف لائے تو حجراسود ساتھ لے کر آئے: مولانا اکرام الحق

،پٹنہ،یکم اگست (پریس ریلیز) سفر حج میں عازمین حج اپنے آپ کو خالق کائنات کے سپرد کردیتے ہیں۔اور ان کے گناہ دُھل جاتے ہیں۔
مولانا اکرام الحق امام وخطیب جامع مسجد پٹنہ، جنکشن پٹنہ نے دعائیہ مجلس میں کہا کہ بغیر بلاوے کہ وہاں کوئی نہیں جاتاآدم ؑ جب روئے زمین پر تشریف لائے تو حجراسود ساتھ لے کر آئے آدم ثانی حضرت نوح کے زمانے میں وہ مبارک پتھر دوسری جگہ منتقل ہوگیا جسے اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت ابراہیم خلیل نے تعمیر بیت اللہ کے موقع پر نصب فرمایا انہوں نے فرمایا کہ مقام ابراہیم وہ مقدس جگہ ہے جہاں نماز پڑھنے کی تو اجازت ہے دیوانگی کے عالم میں سرٹکرانے کی اجازت نہیں۔ ہر کام اللہ کے حکم اوررسولﷺ کی سنت کے مطابق کرنا عبادت ہے اور اپنی مرضی سنت کے خلاف کرنا کارثواب کے بجائے بدعت اور غلط ہے۔حج کا یہ مقدس سفر اپنے وجود کو خالق کائنات کے سپرد کردینے کا نام حج ہے۔ انہون نے عازمین حج کو نصیحت کی کہ حرمین شریفین مقامات مقدسہ میں جاکر ہر ہر مقام پر آپ آہ وزاری کے ساتھ دعاءکریں۔دعاءمانگنے والے کو دیکھ آپ کو دعاءکرنے کا احساس فوراً پیدا ہو جائے اور جب آپ دعاءکریں اپنے وطن ہندوستان کی خوشحالی اور امن اور امان بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب یعنی سیکولرزم کی حفاظت کے لئے اور انسانیت کی بقا کے لئے ضرور دعاءکریں انہوں نے واضع کیا کہ ابھی بھی ہمارے ملک میں محبت وپیار ہمدردی وغم خواری کا جذبہ رکھنے والے اہل دل کی تعداد نفرت پیداکرنے والے کی تعداد سے بدر جہا زیادہ ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ انسانیت کا درد رکھنے والے اہل وطن کو بھی ہم اپنی دعاءمیں یاد رکھیں۔
اس سے قبل ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین حافظ الحاج محمد الیاس عرف سنو بابو نے عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس مقدس سفر کے لئے آپ کا انتخاب فرمایا۔اللہ آپ کے اس سفر کو آسان بنائے اور قبول فرمائے آپ کا یہ سفر مدینہ منورہ کے لئے ہوگا، سفر شروع کرنے سے پہلے آپ تما ضروریات سے فارغ ہولیں تاکہ ہوائی جہاز کے ۶ گھنٹے کی طویل سفر میں آپ کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آپ اپنے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تو آپ بہت سے مشکلات سے بچ سکے گےں۔ انہوں نے ملنے والے کاغذات مختلف طرح کے شناختی کارڈ اور اسٹیکر وغیرہ کی حفاظت پر زور دیا۔
دعائیہ مجلس کا آغاز قاری حسیب الرحمن امام چھوٹی مسجد، کربگہیا، کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعتیہ کلام مشہور ومعروف شاعر جناب شنکر کیموری نے پیش کی اور نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن دانا پورنے بحسن خوبی انجام دیئے۔
میڈیا انچارج صغیر احمد نے بتایا کہ آج کی فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد 92وعازمات کی تعداد58 ہے ۔مجلس میںجن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میںجناب محمد ارشاد اللہ صاحب چیئر مین سنی وقف بورڈ،پٹنہ،مولانا شبلی قاسمی صاحب سکریٹری تنظیم تحریک ا¿ئمہ مساجد ، ڈاکٹراظہار احمد،سابق ایم ایل اے ، محمد عابد کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں مولانا اکرام الحق صاحب امام وخطیب جامع مسجد پٹنہ جنکشن، پٹنہ کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔