ابھیمان کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے ابھیشیک

ممبئی 7 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن بگ بی امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم ”ابھیمان” کے ریمیک میں کام کرنا نہیں چاہتے ۔ستر کی دہائی میں منظر عام پر آئی امیتابھ بچن اور جیا بچن کی سپرہٹ فلم ”ابھیمان” کا ریمیک بنانے کی بات چل رہی ہے جس کے لئے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کا نام سامنے آ رہا ہے ۔فلم میں کام کرنے کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ابھیشیک نے کہا کہ مجھے اور ایشوریہ کو کئی مرتبہ ایک ساتھ میرے والدین کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام کرنے کے آفر آتے رہتے ہیں۔ ابھیمان کے ریمیک کے لئے بھی کہا جاتا رہا ہے لیکن میں نے اور ایشوریہ نے ہمیشہ ہی یہی مانا ہے کہ ان کے والدین کی فلموں کا جو میجک ہے ، وہ حقیقی ہی رہنا چاہئے ۔