انجینئر بننا چاہتی تھی: پرینکا چوپڑا

ممبئی ،۶۲اگست(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میں اپنے کیریئر میں فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی لیکن کسی اور فیلڈ میں آگئی اورپوری دنیامجھے جاننے لگی۔میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس مقام پر پہنچی ہوں‘ جب انڈسٹری میں آئی تو کوئی ہاتھ پکڑ کر آگے لے جانا والا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں 17 سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اور مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں ، مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا۔فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران نہ ہی میری کوئی ٹریننگ تھی نہ ہی کوئی مدد کرنے والا اور نہ ہی کوئی تجربہ میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا ہے۔