ایس پی آشیش بھارتی کا بڑا ایکشن ،ایل آئی سی سے لاکھوں کی چوری کا کیا پردہ فاش

Taasir Urdu News | Uploaded on 30-Aug-2017

مونگیر ، 30اگست ( نمائندہ ) کھڑگ پور شہر کے گوشالہ مارکیٹ احاطہ واقع لائف انشورنس کی شاخ میں سموار کی شب چوروں نے ایک بڑے واقعہ کو انجام دیا ۔اس شاخ میں کام کررہے تعینات سبھی سو¿یپر روی نے ہی کیش باکس میں رکھے آٹھ لاکھ روپے کی چور کرلی ۔مونگیر ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق اس معاملے میں برانچ منیجر گوتم کمار اور کیشیئر پون کمار کی انتہائی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ اس لاپروائی سے ایل آئی سی کے اعلی افسران کو واقف کرایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ سرکل انسپکٹر رضوان احمد اور تھانہ صدر راجیش رائے نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دفتر میں تعینات سوئپر روی مہتر کو حراست میں لے لیا ہے۔ سوئیپر روی مہتر نے چوری میں اپنی شمولیت کو قبول کرلیا ہے ۔ روی کی نشاندہی پر ہی شاخ کے گلی میں کوڑے کے ڈھیر سے ہی 1لاکھ 96ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔ اپنے بیان میں روی نے بتایا کہ 6لاکھ روپے اپنے دوست شہر کے مومن ٹولہ باشندہ محمد ظہیر کو دیا ہے۔ کھڑگ پور تھانہ پولس نے آناََ فاناََ میں ظہیر کے گھر پر چھا پہ ماری کی لیکن وہ اپنے بیوی اور بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کہیں نکل گیا تھا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق صبح دفتر کھولنے پر شاخ کے ملازمین نے کیش باکس کھلا دیکھا اور روپے کو بکھرا دیکھا تو معاملے کا خلاصہ ہوا ۔ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی اور لوگوں کا ہجوم بھی معاملے سے واقف ہونے کے لئے ایل آئی سی شاخ پہنچ گئے۔ اطلاع ملنے پر کھڑگ پور پولس بھی شاخ پہنچ کرا پنی کاروائی شروع کردی۔