’باجی راو¿ مستانی“ دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا: شاہد کپور

ممبئی،6اگست(پی ایس آئی) نامور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجی راو¿ مستانی دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا۔دیوداس، ہم دل دے چکے صنم اوررام لیلیٰ جیسی کامیاب فلموں کے خالق سنجے لیلیٰ بھنسالی کا شمار فلم انڈسٹری کے صف اول کے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، بھنسالی گلیمر سے بھرپورکمرشل فلمیں بنانے کی بجائے تاریخی فلمیں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں، جس کی مثال ”دیوداس“ اور”باجی راو¿ مستانی“ وغیرہ ہیں، تاریخی حقائق پر مبنی یہ فلمیں نہ صرف باکس آفس پرکامیابی حاصل کرتی ہیں بلکہ ناقدین اور دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی ان فلموں کو کافی پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ”باجی راو¿ مستانی“ بھی تاریخ پر مبنی شاندار فلم تھی جسے لوگوں نے کافی پسند کیا تھا، تاہم بالی ووڈ اداکار شاہد کپور توفلم کی تعریف کرنے میں دو ہاتھ آگے نکل گئے، میڈیا کے مطابق حال ہی میں شاہد کپور نے ایک انٹرویو کے دوران فلم کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں”باجی راو¿ مستانی“ دیکھنے کے بعد پاگل ہوگیا تھا، فلم میں تاریخ اور محبت کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے، مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میں بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی اگلی فلم ”پدما وتی“ کا حصہ ہوں۔
واضح رہے کہ فلم ”پدماوتی“ میں دپیکا پڈوکون رانی پدماوتی، شاہد کپور ان کے شوہر راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاو¿الدین خلجی کا کردار نبھارہے ہیں، تاہم یہ فلم اپنی تکمیل کے مراحل سے ہی مختلف تنازعات کا شکار ہوگئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے دوبار فلم کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ سیٹ کوآگ لگادی تھی۔