بال کٹواگروہ سے عورتوں میں دہشت

مظفرپور ۴۱ اگست اسٹار نیوز ٹوڈے/عبدالخالق القاسمی،بال کٹوا آتنکی کا سلسلہ ابتک رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے،مظفرپور،دربھنگہ،سیتامڑھی،مدھوبنی میں ابتک سینکڑوں عورتوں کا بال کاٹا جا چکا ہے،جسکی وجہ سے لوگ بہت دہشت میں ہیں،عورتیں رات رات بھر جگ کر صبح کرتی ہیں،واضح رہے کہ بال کاٹنے کا سلسلہ 2اگست کو میوات کے علاقہ سے شروع ہوا اور چند ہی دن میں پورے ہندوستان میں چھاگیا،کسی نے بال کٹوا آتنکی کو چریل،بھوت پریت تصور کرکے اس سے بچنے کے لئے.اپنے گھروں کے دروازوں پر نیم کی ٹہنی لٹکا رکھا ہے،تو کوئی اس سے بچنے کے لئے لیموں اور ہری مرچ کو پروکر دروازہ پر لٹکاکر اس سے بچنے کی امید ظاہر کی ہے،بال کٹوا آتنکی سے اکثر مسلمانوں کے عقیدے خراب ہو رہے ہیں،لوگ اس سے بچنے کے لئے ایسا ایسا طریقہ اختیار کر رہے ہیں جو دین اسلام کے منافی ہے بر وقت اس پر اقدام نہ کیا جائے تو اس کے مہیب اثرات مرتب ہونگے،اس بارے میں ابھی تک قابل معتبر ذرائع سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ حتمی طور کچھ کہا جا سکتا ہے،مگر یہ وقت مسلمانوں کے لئے آزمائش کی گھڑی ہے بہت سارے کمزور ایمان والے اس کو بال کی دیوی کی۔آمد تصور کرہا ہے،جس سے کمزور ایمان والوں کے عقیدہ خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر دانشوران بالخصوص علماءکرام کو عقیدہ بچاو تحریک چلانی چاہیے تاکہ مسلمانوں کا عقیدہ خراب نہ ہونے پائے،اور اپنے طور پر زمینی سطح پر کی تحقیق و تفتیش کریں،بغیر تحقیق تفتیش کے کسی بات کو وائرل کرنا دانشمندی کی بات نہیں،یہ سب مسلمانوں کے خلاف منصوبہ بند سازش ہے جو اب ایمان پر ہو رہا ہے اللہ ہم سب مسلمانوں کی حفاظت فرمائے۔اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطاءفرمائے آمین۔