بہار جھارکھنڈ میں آج ریلیز ہو گی فلم سپاہی

پٹنہ 3 اگست ( پی آر)پورے بہار اور جھارکھنڈ میں بھو جپوری فلم ’سپاہی جمعہ کے رو ز سے ریلیز ہو رہی ہے ۔اس فلم کاانتظار ناظرین کو بہت ہی پہلے سے تھا۔ فلمی مبصرین کے مطابق فلم ’ سپاہی سے بھو جپوری باکس آفس کی گر می میںاضافہ ہوگا۔ دعویٰ کیا جاتاہے کہ یہ فلم نیا رکارڈ قائم کرے گی ۔اس فلم میں جبلی اسٹار نرہوا ، امر پالی دو بے کے ساتھ سشیل سنگھ ، سنجے پانڈے ، منوج ٹائیگر ، ایاز خان ، انو پ ارڑا ، ستیہ پر کاش سنگھ ، دھما ور ما، جیسے ماہر فنکار ہیں ۔اس فلم کے قلم کار منو ج ٹائیگر نغمہ نگار پیارے لال یادو ، شیام دہاتی ، اروند تیواری ، آزاد سنگھ ، اورپر مو د شکن تلم ہیں۔فلم ساز شیو نارائن سنگھ کے مطابق یہ فلم ہر سپاہی کی کہانی پر مبنی ہے۔مجمو عی طور پر یہ ایک عام سپاہی کی کہانی ہے جسے ہدایت کارپر یمانشو سنگھ نے کافی عمدہ طریقہ سے پیش کیاہے ۔فلم کے ڈائریکٹر کے مطابق یہ فلم ہر ایک سپاہی کے اندر توانائی پیدا کرے گی ۔