بیل نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ دی، ٹی 20 ٹیم سے بھی باہر

لندن ،26 اگست(پی ایس آئی)سابق انگلش بیٹسمین ای ین بیل نے ورکشائر کی تینوں فارمیٹس میں کپتانی چھوڑ دی جبکہ ٹوئنٹی 20 ٹیم سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔35 سالہ بیل کی پرفارمنس گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انتہائی مایوس کن رہی، انہوں نے آخری چیمپئن شپ سنچری 2016کے سیزن کے پہلے میچ میں بنائی تھی جبکہ رواں سیزن میں انہوں نے 24.64کی ایوریج سے رنز سکور کئے، اس وقت ورکشائر کی ٹیم ڈویڑن ون ٹیبل کے آخری میں موجود اور اس کو ڈویڑن 2میں تنزلی کا خطرہ ہے۔ اب ان کی جگہ جوناتھن ٹروٹ چیمپئن شپ سائیڈ کی بقیہ سیزن میں قیادت کریں گے۔