بیٹنگ تبدیلی پرکوئی پشیمانی نہیں: وراٹ

پلیکیل ، 25 اگست (یو این آئی) سری لنکا سے ملے آسان ہدف کا تعاقب کرنے میں بھلے ہی ہندستانی ٹیم کے پسینے چھوٹ گئے ہوں لیکن کپتان وراٹ کوھل¸ نے تین وکٹ سے ملی دلچسپ فتح کے بعد بلے بازی آرڈر میں تبدیلی کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔وراٹ نے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کا موقع دیا جس نے آٹھ وکٹ پر 236 رن بنائے ۔لیکن ہندوستان کو میزبان ٹیم کے گیند بازوں کے سامنے اس آسان ہدف کا تعاقب کرنے میں کافی جدوجہد کا سامنا رہا اور آخری وقت میں مہندر سنگھ دھونی اور بھونیشور کمار نے آٹھویں وکٹ کے لئے 100 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔دھونی نے 45 رنز بنائے اور بھونیشور نے 53 رنز بنائے ۔میچ کے بعد بہت خوش دکھائی دے رہے وراٹ نے بھونیشور کو ان اہم نصف سنچری اننگز کے لیے گلے لگایا اور بلے بازی آرڈر میں پانچویں نمبر پر اترنے کے اپنے فیصلے کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے آپ کو نیچے جانے کی کوئی فکر نہیں ہے ۔یہ ایک بڑا ہدف نہیں تھا اور میں نے سوچا کہ باقی بلے بازوں کو بھی موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت ہم نے ایک وکٹ پر 109 رنز بنالئے تھے ، لیکن بعد میں ہم نے 131 رنز تک اپنے سات وکٹ گنوادئے ۔ اگر میں تیسرے نمبر پر آتا تو شاید آ¶ٹ ہوجاتا کیونکہ اکیلا دھننجے بہت اچھی گیند بازی کر رہے تھے۔