ثانیہ سیمی فائنل میں روہن بوپنا کوارٹر فائنل

سنسناٹی، 18 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور چین کی پینگ شوائی کی چوتھی سیڈ جوڑی نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے خاتون ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ روہن بوپنا بھی اپنے جوڑی دار کے ساتھ مرد ڈبلز کے کوارٹر فائنل تک پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل ملک کی سرکردہ خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مررزا نے اپنی شاندار کارکرگی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا جبکہ مرد کھلاڑی رام کمار رام ناتھن اپنی مہم کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکے تھے اور مرد سنگلز کے دوسرے را¶نڈ میں ہار کر انہیں باہر ہونا پڑا تھا ۔خاتون ڈبلز میں ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور چین کی پینگ شوائی کی چوتھی سیڈ جوڑی نے پہلے را¶نڈ میں ملی بائی کے بعد دوسرے دور کے مقابلے میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی جولیا جیارجس اور یوکرائن کی اولگا ساوچک کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 7 ۔5، 6۔4 سے ایک گھنٹے 30 منٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا ۔ہند چینی جوڑی نے کوارٹر فائنل مقابلے میں ارنا بیگو کیمیلا اور اولارو رالکا کی رومانیہ کی جوڑی کو 6۔3 ،6۔7 ،10۔3 سے ایک گھنٹے 40 منٹ تک چلے تین سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنا لی۔ثانیہ،شوائی کو پہلے را¶نڈ میں بائی ملی تھی جبکہ دوسرے را¶نڈ میں انہوں نے مسلسل سیٹوں میں آسان جیت درج کی تھی۔چوتھائی سیڈ جوڑی نے میچ میں دو سوئپ شاٹ لگائے اور چار ڈبل فالٹ کئے ، لیکن حریف جوڑی نے آٹھ ڈبل فالٹ کئے جو انکی شکست کی سبب بنا ۔ ہند چینی جوڑی نے پہلے سرو پر 73 فیصد پوائنٹ لئے ۔ انہوں نے 1۔7 تک پہنچنے کا دوسرا سیٹ کھو دیا، لیکن فیصلہ کن سپر ٹائی بریک اس نے 10۔3 سے جیت لیا۔وہیں مرد ڈبلز میں بھی بوپنا نے اپنا جیت کا سلسلہ برقرار رکھا اور اپنے جوڑی دار کروشیا کے آئیون ڈوڈگ کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔اس جوڑی نے کولمبیا کے جوآنسیبسٹین کبال اور اٹلی کے فابیو فیوگن¸ کی جوڑی کو 5۔7 ،7۔5 ،10۔8 سے شکست دے کر فیصلہ کن سپرٹائی بریک میں میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔بوپنا ڈوڈگ اب پولینڈ کے برازیل مارسلو میلو اور لوکا کبوٹ کے مد مقابل ہوں گے ۔ہندستانی مردکھلاڑی رام کمار رام ناتھن نے مرد سنگلز کے آخری 32 را¶نڈ کے مقابلے میں امریکہ کے جئیرڈ ڈونالڈسن کے خلاف تین سیٹ تک سخت جدوجہد کی لیکن دوسرے سیٹ میں واپسی کے باوجود پھر وہ 6۔4 ،2۔6 ،6۔4 سے مقابلہ ہار کر باہر ہو گئے تھے ۔دنیا میں 180 ویں رینکنگ کے رام کمار نے امریکہ کے کوالیفائنگ کرسٹوفر یوبیکس کو تین سیٹوں کی جدوجہد میں شکست دے کر دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کیا تھا۔لیکن یو ایس اوپن کی پریکٹس ٹورنامنٹ میں ان کی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکی اور دو گھنٹے میں وہ میچ ہار گئے ۔حالانکہ انہوں نے پہلے سیٹ میں ہارنے کے بعد دوسرا سیٹ 6۔2 سے جیتا لیکن 60 ویں رینکنگ کے ڈونالڈسن نے فیصلہ کن سیٹ میں واپسی کر لی۔اس سے پہلے مرد ڈبلز میں تجربہ کار ہندوستانی کھلاڑی لینڈر پیس پہلے ہی دور میں اپنے ساتھی جرمنی کے الیگزینڈر جیویریف کے ساتھ ہار کر باہر ہو گئے تھے ۔