ثانیہ کوارٹر فائنل میں،دوسرے را¶نڈ میں ہارے رام کمار

سنسناٹی، 17 اگست (یو این آئی) ملک کی سرکردہ خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مررزا نے اپنی شاندار کارکرگی کا مظاہرہ جاریرکھتے ہوئے یہاں سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جبکہ مرد کھلاڑی رام کمار رام ناتھن اپنی مہم کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکے اور مرد سنگلز کے دوسرے را¶نڈ میں ہار کر انہیں باہر ہونا پڑا ۔خاتون ڈبلز میں ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور چین کی پینگ شوائی کی چوتھی سیڈ جوڑی نے پہلے را¶نڈ میں ملی بائی کے بعد دوسرے دور کے مقابلے میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی جولیا جیارجس اور یوکرائن کی اولگا ساوچک کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 7 ۔5، 6۔4 سے ایک گھنٹے 30 منٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ہند چینی جوڑی کا اب اگلا مقابلہ رومانیہ کی ارنا بیگو کیمیلا اور اولارو رالکا کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا۔وہیں ہندستانی کھلاڑی نے مرد سنگلز کے آخری 32 را¶نڈ کے مقابلے میں امریکہ کے جئیرڈ ڈونالڈسن کے خلاف تین سیٹ تک سخت جدوجہد کی لیکن دوسرے سیٹ میں واپسی کے باوجود پھر وہ 6۔4 ،2۔6 ،6۔4 سے مقابلہ ہار کر باہر ہو گئے ۔دنیا میں 180 ویں رینکنگ کے رام کمار نے امریکہ کے کوالیفائنگ کرسٹوفر یوبیکس کو تین سیٹوں کی جدوجہد میں شکست دے کر دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کیا تھا۔لیکن یو ایس اوپن کی پریکٹس ٹورنامنٹ میں ان کی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکی اور دو گھنٹے میں وہ میچ ہار گئے ۔حالانکہ انہوں نے پہلے سیٹ میں ہارنے کے بعد دوسرا سیٹ 6۔2 سے جیتا لیکن 60 ویں رینکنگ کے ڈونالڈسن نے فیصلہ کن سیٹ میں واپسی کر لی۔