جمالپور میں سیلاب سے مدر سہ رحمانیہ میں تعلیم متاثر

دربھنگہ /بیرول 17 اگست ( پریس ریلیز)در بھنگہ ضلع کے جمالپور ، گورا بو رام ، بیرول ، کرتپور اور آس پاس کا علاقہ بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہے ۔ مدر سہ رحمانیہ نسوان جمال پورمےں بھی سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے ۔جس سے مدرسہ کی عمارت کو بھی خطرہ لاحق ہےں۔مدرسہ مےں اچانک پانی داخل ہونے کی وجہ سے طلبا و اساتذہ مدرسہ مےں ہی مقید ہوگئے تھے ،گاو¿ں کے لوگوں نے کشتی کے سہارے طلبا و اساتذہ کو محفوظ مقام تک پہنچایا ،طلبا کو ان کے گھر محفوظ طریقہ سے پہنچانے کا بندوبست کیا ۔مدرسہ کی کئی عمارت دارالقرآن ودیگربلڈنگ زیر آب ہوگئی ہے ۔مدرسہ کے اندرکل 280طلبا زیر تعلیم ہےں ۔مدر سہ میں پانی داخل ہو نے سے مدر سہ کے اسباب بری طر ح بر باد ہو گئے ہیں۔ مطبخ کیلئے جمع اناج پانی میں ڈو ب گئے ہیں ۔ان کے کھانے پینے کا بھر پور انتظام مدر سہ انتظامیہ نے کیاہے ۔ لیکن یہ ناکافی ہیں اہل خیر حضرات کی مددکی سخت ضرورت ہے ۔مذکورہ اطلاع مدرسہ کے ناظم تعلیمات مولانا سفیان نے دی ہے ۔