جڈیجہ آخری ٹیسٹ کیلئے معطل

دبئی، 06 اگست (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ بولر ہندستان کے رویند جڈیجہ کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم پاتے ہوئے انہیں سری لنکا کے خلاف پلیکیل میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے معطل کر دیا ہے ۔
آئی سی سی نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ جڈیجہ کو سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو غلط طریقے سے تھرو پھینکنے کا مجرم پایا گیا اور پھر انہیں پلیکیل ٹیسٹ کے لئے معطل کر دیا گیا۔اس کے علاوہ ان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور تین نااہلی پوائنٹس بھی ان کے کھاتے میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔یہ واقعہ ہفتہ کا ہے جب جڈیجہ نے 58 ویں اوور کی آخری گیند پر فیلڈنگ کرتے وقت بلے باز کی جانب تھرو پھینکا جبکہ بلے باز کریز میں موجود تھا۔اس کے بعد میدانی امپائر نے جڈیجہ کی تھرو کو ‘خطرناک’ سمجھا۔اس کے بعد میدانی امپائر بروس کسنفورڈ اور راڈ ٹکر، تیسرے امپائر رچرڈ النگورتھ اور چوتھے امپائر روچیرا پلیاگرگے نے ہندوستانی بولر پر الزام لگایا۔دوسرے ٹیسٹ میں مین آف دی میچ بنے جڈیجہ کو اس سے پہلے گزشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف اندور ٹیسٹ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا مجرم پایا گیا تھا اور پھر ان پر 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا اور ان کے اکا¶نٹ میں تین نااہلی پوائنٹس کا جوڑ دیئے گئے تھے ۔اس معطلی کے بعد بھی جڈیجہ کے اکا¶نٹ میں چھ نااہل پوائنٹس بنے رہیں گے ۔جڈیجہ کو اگر 24 ماہ کے دوران آٹھ یا اس سے زیادہ نااہلی پوائنٹس ملتے ہیں تو انہیں چار معطلی پوائنٹس دئے جائیں گے ۔جڈیجہ نے جرم قبول کر لیا ہے اور میچ ریفری رچی رچرڈسن کی طرف سے لگائی گئی پابندی کو قبول کر لیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔