جے ڈی یو رہنما اور ان کے بھائی کو ماری گولی ،تابڑ توڑ فائرنگ کرتے ہوئے فرار

Taasir Urdu News | Uploaded on 30-Aug-2017

سمستی پور ، 30اگست ( نمائندہ ) جے ڈی یو رہنما اور ان کے بھائی کو گولی ماری گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ بے خوف مجرموں نے منگل کی دیر رات اس واردات کو انجام دیا۔ موٹر سائیکل سوار مجرموں نے جے ڈی یو لیڈر کے گھر کے باہر جم کر فائرنگ کی ۔ فی الحال دونوں زخمیوں کو پٹنہ کے پی ایم سی ایچ ریفر کردیاگیا ۔ دونوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ معاملہ سمستی پور کے وےنی ا وپی تھانہ حلقہ کے وینی بازار میں منگل کی دیر رات موٹر سائیکل سوار دو مجرموں کی طرف سے نوجوان جے ڈی یو کے ضلع نائب صدر سچن جیسوال اور اس کے بھائی سوربھ عرف سونو کو گولی مار دی۔ واقعہ کے بعد آنا فانا میں شدید زخمی دونوں بھائیوں کو علاج کے لیے سمستی پور کے نجی کلینک میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں سے حالت بگڑتا دیکھ دونوں کو پی ایم سی ایچ ریفر کردیاگیا ۔ملی جانکاری کے مطابق دونوں بھائی گھر میں بیٹھے تھے۔ اس درمیان اپاچی بائیک پر سوار دو مجرم پہنچے اور فائرنگ کرنے لگے ۔ سچن کو پیٹ اور سینے میں گولیاں لگی ہیں ۔ وہیں سوروبھ کی آنکھ میں فائرنگ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ دوڑے ۔ مجرموں کو پکڑنے کی کوشش کی ۔ لیکن وہ پوسا سے فرار ہوگیا ۔ لوگوں نے کہا کہ سچن کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ ایک مجرم کا ہیلمیٹ گر گیا۔ اطلاع پر تھانہ انچارج وشو جیت کمار کی قیادت میں پولیس پہنچی اور دونوں کو نجی کلینک میں علاج کے لئے داخل کرا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے سنگین صورتحال کو دیکھ کر پٹنہ ریفر کردیا ۔واقعہ کی وجہ پرانی رنجش بتائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد تنویر اور مقامی پولس معاملے کی جانچ میں جٹ گئی ہے۔ اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ مجرموں کا ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کررہی ہے ۔