حجاج کرام اپنی خوش نصیبی پر ناز کریں :خورشید عالم مدنی

پٹنہ 6 اگست ( پریس ریلیز) بہار سے عازمین حج کا مدینہ منورہ کی طرف روانگی کاسلسلہ رواں دواں ہے حسب معمول آج بھی روانگی سے قبل اجتماعی دعائیہ مجلس کا اہتمام ہوا دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا شیخ خورشید عالم مدنی حفظہ¾ اللہ امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث،بہار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو زیارت حرمین شریفین اور طواف کعبہ اور اعمال عمرہ و حج کرنے کا زریں موقع عنایت فرمایا اس عظیم نعمت پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔
مہمان خصوصی نے فرمایاکہ موت ننگی تلوار کی طرح ہم پر سوار ہے نہ جانے کب بلاوا آجائے، زندگی کے ایام نہ جانے کب ہم سے رخصت ہوجائیں اسلئے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ہم حج کے فریضہ سے جلد از جلد فارغ ہوجائیں یہ حج جانی ومالی قربانیوں کا مجموعہ ہے ۔حاجیوں کے حج سے پہلے کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں حسن عمل کرنے سے جنت میں حسین جگہ ملے گی ہم اسی جنت کے مسافر ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم پر عبادتیں اسلئے فرض فرمائی ہےں تاکہ ہم پاک صاف ہوکر پاک وصاف جگہ یعنی جنت میں جا سکےں اسلئے کہ جنت وہ جگہ ہے جہاں گندے اور ناپاک لوگوں کا داخلہ ہوگا ہی نہیں۔ ہماری تمام عبادات کا مقصد صر ف یہ ہے کہ اس عمل کے کرنے والے صاف ستھرے ہو جائیں اورحج کا بھی یہی عظیم مقصد ہے۔ حجاج کرام اپنی خوش نصیبی پر ناز کریں کہ وہ اپنی زندگی بخشوانے جا رہے ہیں ۔ حاجی جب حج کے دوران دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو وہ قیامت کے دن لیبیک والا ترانہ پڑھتا ہو ا اٹھے گا۔آپ مقامات مستجاب الدعوات پر جیسے طواف کعبہ ،ملتزم،مطاف،صفا مروہ، مزدلفہ،منیٰ عرفات میں پوری یکسوئی کے ساتھ دعاءمانگنے کا اہتمام کریں اسلئے کہ وہاں دعائیں ضرور قبول ہوتی ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ حج کرلینا یا کوئی نیک اعمال کرلینا یہ زندگی کا کمال ہرگز نہیں اصل کمال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اسکو شرف قبولیت سے نواز دے انہوں نے نصیحت کی کہ آپ حاجی کہلوانے کی غرض سے نا جائیں بلکہ اپنی زندگی اور آخرت سنوارنے کی غرض سے حج کریںاور یہ اسی وقت ہوگا جب آپ اپنے تمام حقوق ادا کرکے اور نیت کو خالص کرکے جائیں گے۔
آپ کا سفر مدینہ کے لیئے ہوگا مدینہ وہ شہر کہ اگرکسی خوش نصیب کی موت وہاں ہو جائے تو اس کی شفاعت رسول اللہ ﷺ فرمائیں گے۔ انہوں نے فرمایا کہ خانہ کعبہ کی تعمیر بھی اللہ کے اشارے سے ہوئی اور مسجد نبوی کی تعمیر بھی اللہ کے اشارے سے ہوئی ہے اسلئے مسجد کی تعمیر میں جسمانی حصہ لینا ہماری نبی کی سنت ہے اور سنت ابراہیم خلیل اللہ بھی ہے اور مسجد کی تعمیر کے وقت دعا کرنا بھی سنت ہے جب آپ زیارت کے جائےںتو زیارت کی دعا ءخصوصاً قبرستان میں داخل ہونے کی دعاءیاد ہونی چاہئے شہر رسول میں ایک مسجد ”مسجد قبا“ بھی ہے جس کی بھی زیارت کرنا اور وہاں دو رکعت نماز پڑھنا ہمارے نبی کی سنت ہے۔
دعائیہ مجلس کا آغاز جناب مولانا قاری نیاز احمدقاسمی ارریہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جناب قاری محمد شمیم اختر کشن گنج نے نعتیہ کلام پیش کیا اور نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن دانا پورنے بحسن خوبی انجام دیئے۔
میڈیا انچارج صغیر احمد نے بتایا کہ آج کی پہلی فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد85وعازمات کی تعداد65 ہے ۔جبکہ دوسری فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد89 وعازمات کی تعداد61 ہیں۔ مجلس میںجن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میںمولانا پروفیسر شکیل احمد،شہنواز عالم عرف سونو،حافظ احسن اقبال،حافظ توقیر سیفی ، رفیق الہدیٰ،جناب سید وجیہ الدین سابق ممبر حج کمیٹی، اعجاز احمدعادل، محترمہ گلفشاں جبیں عرف سگن ممبر حج کمیٹی کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں مہمان خصوصی حضرت مولانا شیخ خورشید عالم مدنی حفظہ¾ اللہ نائب امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث،بہارکی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔