حج مومن کو آئینہ کی طرح چمکا دیتاہے: شبلی قاسمی

پٹنہ،2 اگست (پریس ریلیز) جناب مولانا شبلی قاسمی جنرل سکریٹری نتظیم تحریک ا¿ئمہ مساجد،پٹنہ نے دعائیہ مجلس میں کہا کہ حج کی فرضیت کے بعد جتنا جلد ہوسکے اس فریضہ کی دائیگی کرلینا چاہئے حج ایسا فریضہ ہے جو گناہوں کی آلودگی کوصاف شفاف کرکے مومن کو آئینہ کی طرح چمکا دیتاہے ۔ پھر وہ سماج کے لئے روشن چراغ بن کر تاریکی اور ظلمت کو دور کرنے کا داعی بن جاتا ہے۔ آپ یہ یاد رکھئے کہ یہ سفرروحانی سفر ہے آپ کے ہر عمل پر فرشتے اپنی پلکیں بچھائے آپ کی دعاﺅں پر آمین کہتے رہتے ہیں یہ اتنا نازک سفر ہے کہ جس طرح ثواب یہاں زیادہ ہے اسی طرح غلطیوں پر سزا بھی زیادہ ہے انہوں نے فرمایا کہ اس مقدس دیار میں آپ کی پہلی منزل ہوگی جہاں سرور کونین حضرت محمد مصطفی ﷺ آرام فرما ہیں جہاں بڑے بڑے قطب ابدال نے ادب میں اعلیٰ مقام پایا ہے آپ جس طرح مدینہ میں وقت گزار کر صاف ستھرے ہو کر مکہ کی طرف روانہ ہونگے وہاں سے بھی بچے ہوئے گناہوں سے توبہ کرکے گھر کو لوٹےں گے نبی کا ارشاد ہے کہ حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں ہے آپ کی نیت اگر خالص ہوگی اور حج کی ادائیگی میں اللہ کی رضا کے لئے صدق دل سے کام کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو یقینا خالی نہیں لوٹائے گا۔
اس سے قبل ریاستی حج کمیٹی کے چیئر مین حافظ الحاج محمد الیاس عرف سنو بابو نے عازمین حج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سفر احتیاتی تدابیر اختیار کرنے پر خاص طور پر زور دیا اور کہا کہ آپ کے ساتھ جو خواتین جارہی ہیں انکو بھی اپنی طرح عبادت میں لگاکر رکھئے گا عموماً دیکھا گیا ہے کہ حج کے ضروری اعمال جیسے جمرات پر مرد حضرات اپنی عورتوں کی طرف سے بلاعذر نیابت کرکے انکی طرف سے کنکریوں کو مار لیتے ہیں یہ غلط ہے اور بلا عذر کو ایسا کرنا حج کو خراب کرنے کے برابر ہے۔ آپ اپنے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے تو آپ بہت سے مشکلات سے بچ سکے گےں۔
دعائیہ مجلس کا آغاز جناب قاری رضوان صاحب، استاذ مدارس القرآن، پھلواری شریف، پٹنہ نے کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعتیہ کلام مشہور ومعروف شاعر جنا ب قاری محمد محب اللہ عرفانی نائب امام جامع مسجد پٹنہ جنکشن نے پیش کی اور نظامت کے فرائض مولانا ایوب نظامی قاسمی ناظم مدرسہ صوت القرآن دانا پورنے بحسن خوبی انجام دیئے۔
میڈیا انچارج صغیر احمد نے بتایا کہ آج کی فلائٹ سے جانے والے عازمین کی تعداد 86وعازمات کی تعداد64 ہے ۔مجلس میںجن سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ان میں ڈاکٹراظہار احمد،سابق ایم ایل اے ، محمد سونو ،مولانا محمد عظیم الدین رحمانی ،حاجی محمد اقبال کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں مفتی ثناءالہدایٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔