خاتون سپر لیگ سے باہر ہو سکتی ہیں ھرمن پریت

نئی دہلی، یکم اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل را¶نڈر ھرمن پریت کور کندھے کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ میں ہونے والی آئندہ خواتین سپر لیگ سے باہر ہو سکتی ہیں۔سرے اسٹار کی کھلاڑی ھرمن پریت کا گذشتہ ہفتے ایم آر آئی ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے بائیں کندھے میں معمولی فریکچر کی جانکاری دی ہے ۔ان کو قریب ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ری ہیبی لی ٹیشن عمل سے بھی گزرنا ہو گا ۔ھرمن پریت نے کہا کہ عالمی کپ کے آخری مرحلے میں ان کی فٹ نیس مکمل طور پر ٹھیک نہیں تھی۔لیکن وہ کھیلتی رہیں۔لیڈی بگ بیش لیگ میں بھی انہوں نے سڈنی تھنڈرس کیلئے کافی اچھی کارکردگی کی لیکن میں فی الحال کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں اور فرنچائزی کو اس بارے میں میں جانکاری دے دوں گی۔انگلینڈ میں گزشتہ ماہ منعقد ہوئے خواتین ورلڈ کپ میں ھرمن پریت ہندستان کی دوسری سب سے زیادہ رن بنانے والی بلے باز تھیں جنہوں نے اپنی ناٹ آ¶ٹ 171 رنز کی اننگز سے ٹیم کو چھ بار کی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں جیت دلائی تھی۔انہوں نے فائنل میں بھی نصف سنچری بنائی لیکن ٹیم انگلینڈ سے عالمی کپ خطاب گنوا بیٹھی تھی۔ٹورنامنٹ کے دوران ھرمن پریت کو کافی چوٹیں لگی تھیں۔ان کی بائیں انگلی میں دوسرے میچ میں چوٹ لگی جبکہ فائنل سے پہلے ان کے کندھے میں ٹریننگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔