ریس -3 میں سلمان نظر آئیں گے

ممبئی 7 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ‘ریس۔3’ میں نظر آ سکتے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ سلمان خان فلم ریس کے تیسرے ایڈیشن میں کام کر سکتے ہیں۔ پروڈیوسر رمیش توران¸ کی فلم ریس -3 میں سلمان اسٹائلش ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ رمیش توران¸ گزشتہ چار برسوں سے سلمان کو فلم ‘ریس’ میں کام کرنے کے لئے کوشش کر رہے تھے ۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آخر کار ان کی یہ کوشش کامیاب ہو گئی ہے اور سلمان نے اس پروجیکٹ کے لئے حامی بھر دی ہے ۔ لیکن سلمان نے اس فلم کو کرنے کے لئے ایک شرط رکھی تھی جو مان لی گئی ہے ۔ شرط یہ تھی کی فلم کی ہدایتکاری ریمو ڈسوزا کریں گے جو سلمان کے ساتھ’ڈانسنگ ڈیڈ’ پر کام کرنے والے تھے ، لیکن اب وہ اس پروجیکٹ کو ٹھنڈے بستے میں رکھ کر’ریس -3′ پر کام کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ریس کے پہلے دو حصوں میں عباس مستان نے ہدایت کاری کی تھی۔ دونوں ہی فلموں میں ولن کا رول ہیرو کے برابر پاورفل تھا۔ فلم ریس میں اکشے کھنہ اور ریس ۔2 میں جان ابراہم نے ولن کا رول کیا تھا۔ اب سلمان کو ولن بنائے جانے کا آفر ہے ۔