سائنا تیسرے دور میں

اسکاٹ لینڈ ، 23 اگست (یواین آئی) ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے خاتون کے سنگلز کے تیسرے دور میں جگہ بنالی ۔پہلے دور میں بائی حاصل کرنے والی 12 ویں سیڈ کھلاڑی سائنا نے سوئزرلینڈ کی سبرینا جیکٹ کو صرف 33 منٹ میں اکیس۔گیارہ، اکیس ۔بارہ شکست دی۔ عالمی رینکنگ میں 16 ویں نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی کا 36 واں ریکنگ کی جیکٹ کے خلاف یہ دوسرا مقابلہ تھا۔ سائنا نے 2012 کے لندن اولمپک میں اپنے کانسے کے تمغہ جیتنے کی مہم کے دوران جیکٹ کو گروپ مرحلے میں اکیس۔نو، اکیس۔چار سے شکست دی تھی۔ دونوں کے مابین پانچ سال بعد ہوئے دوسرے مقابلے میں سائنا پوری طرح حاوی رہیں۔ پہلے گیم میں چار۔صفر کی برتری بنانے کے بعد سائنا نے جیکٹ کو ایک مرتبہ بھی اپنے نزدیک آنے کا موقع نہیں دیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے اٹھارہ۔نو کی شاندار سبقت حاصل کرنے کے بعد اکیس ۔گیارہ پر پہلا گیم ختم کردیا۔ دوسرے گیم میں مقابلہ تھوڑا چیلنجنگ رہا اور سائنا نے بارہ۔نو کے اسکور پر مسلسل چار پوائنٹ حاصل کئے اور سولہ ۔ نو کی برتری کے بعد اکیس ۔بارہ کے اسکور پر دوسرا گیم اور میچ ختم کردیا۔