سری لنکا 135پر ڈھیر، فالو آن کھیلنے پر مجبور

پلیکیل ، 13 اگست (یو این آئی) چائنا مین بولر کلدیپ یادو (40 رن پر چار وکٹ) اور فاسٹ بولر محمد سمیع اور اسپنر روی چندرن اشون کے دو دو وکٹوں کی بدولت ہندستان نے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ دوسرے دن اتوار کو میزبان سری لنکا کو 135 رن پر آ¶ٹ کر کے اسے فالوآن کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ہندستان نے پہلی اننگز میں 487 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر سری لنکا کو 135 رنز سمیٹ کر اسے دوسری اننگز میں فالو آن کھیلنے پر مجبور کر دیا۔سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 19 رنز بنا لئے ہیں۔سری لنکا ہندستان کے 487 کے اسکور سے 333 رن پیچھے ہے جبکہ اس کے نو وکٹ باقی ہیں۔ اسٹمپس کے وقت دمتھ کرونارتنے 12 ملندا پشپ کمارا صفر رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔تیز گیند باز امیش یادو نے اپل ترنگا (7) کو بولڈ کر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔سری لنکا نے چائے کے وقفہ کے بعد چار وکٹ پر 61 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سری لنکا نے اپنے آخری چھ وکٹ 74 رن کے اندر گنوا دیے ۔کپتان دنیش چنڈیمل نے 87 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے ۔ وہیں وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے 31 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے ۔کوشل مینڈس نے 18 رنز بنائے ۔ہندستان کے لئے کلدیپ نے 40 رن پر چار وکٹ، سمیع نے 17 رن پر دو وکٹ، اشون نے 22 رن پر دو وکٹ اور ہردک پانڈیا نے 28 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے پہلے ہندستان نے اپنے کل کے اسکور چھ وکٹ پر 329 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ہردک نے ایک رن اور وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا نے 13 رن سے آگے اپنی اننگز بڑھائی ۔ساہا اپنے ا سکور میں تین رن اور اضافہ کر 16 رن کے اسکور پر آ¶ٹ ہو گئے لیکن آل را¶نڈر ہردک نے مورچہ سنبھالتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بناڈالی۔ انہوں نے 96 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے شاندار 108 رنز بنائے ۔زبردست فارم میں چل رہے ہردک نے اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سنچری بھی بنا لی ۔ اس سے پہلے ان کا سب سے زیادہ اسکور 69 رنز تھا، ہردک نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔انہوں نے پشپ کمارا کے ایک اوور میں 26 رن بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ہندستانی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔سہواگ نے سری لنکا کے خلاف ہی 2009 میں سات چھکے لگائے تھے ۔اگرچہ اس معاملے میں سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو آگے ہیں جنہوں نے 1994 میں سری لنکا کے خلاف ہی ایک اننگز میں آٹھ چھکے لگائے تھے ۔ ہردک نے اپنی سنچری کے دوران سری لنکا کے بولر پشپ کمارا کے ایک ہی اوور میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے جو کسی بھی ہندستانی کرکٹر کا بہترین ریکارڈ ہے ۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ سندیپ پاٹل اور کپل دیو کے نام تھا جنہوں نے ایک اوور میں 24۔24 رن بنائے تھے ۔کل کے ایک رن پر ناٹ آ¶ٹ ہردک نے لنچ کے پہلے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے 107 رنز اور جوڑے جو کسی بھی ہندستانی کی جانب سے لنچ کے پہلے کا سب سے زیادہ اسکور ہے ۔اس سے پہلے سہواگ نے 2006 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف لنچ سے پہلے 99 رن جوڑے تھے ۔اسٹار آل را¶نڈر نے اپنی پہلی سنچری کیلئے صرف 86 گیندکھیلیں جو سہواگ کے بعد غیر ملکی زمین پر سب سے تیز سنچری تھی۔ سہواگ نے 2006 میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں صرف 78 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔سری لنکا زمین پر غیر ملکی کھلاڑی کی طرف سے سب سے تیز سنچری میں وہ سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے ساتھ مشترکہ طور پر آ گئے ہیں جنہوں نے 2000 میں 86 گیندوں پر ہی سنچری مکمل کی تھا۔ہردک نے اپنی اس سنچری سے آٹھویں نمبر پر اترکر اننگز میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ہندستانی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ عرفان پٹھان کے نام تھا جنہوں نے 2005 میں 82 رن بنائے تھے ۔کل کے ایک رن پر ناٹ آ¶ٹ سے آگے کھیلتے ہوئے ہردک نے صبح کے سیشن میں طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے چوکے ، چھکے اڑایے ۔
انہوں نے محض 93 گیندوں پر 108 رن بنائے ہیں ۔ ہردک نے پشپ کمارا کے اوور میں 26 رن پر دو چوکے اور تین چھکے اڑایے ۔ آخری گیند پر کوئی رن نہیں بنا، نہیں تو شاید وہ ایک اوور میں سب سے زیادہ رن بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیتے ۔ ہردک نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے اور سات چھکے لگائے ہیں۔اس سے پہلے ہندستان نے کل کے چھ وکٹ پر 329 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ہندستان نے صبح کے سیشن میں تین وکٹ گنوائے ۔ردھمان ساہا 16 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ، اس کے بعد کلدیپ یادو 26 رنز اور محمد سمیع آٹھ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ہردک 10 ویں نمبر پر اترے امیش یادو (ناٹ آ¶ٹ تین) کے ساتھ 66 رن جوڑ چکے تھے ۔سری لنکا کی جانب سے سداکن نے 132 رن پر سب سے زیادہ پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں جبکہ پشپ کمارا کو 82 رن پر تین وکٹ اور وشوا فرنانڈو کو 87 رن پر دو وکٹ ملے ہیں۔