سیکرٹ سپر اسٹار اور دنگل کا موضوع ملتا جلتا ہے: عامر خان

ممبئی،18اگست(پی ایس آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’ سیکرٹ سپر اسٹار کی کہانی میں لڑکیوں کے ساتھ اپنائے گئے رویوں کو بدلنے پر زور دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامرخان نے تسلیم کیا کہ نئی فلم ’ سیکرٹ سپر اسٹار ‘ اور ان کی فلم ’دنگل ‘کا موضوع ملتا جلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فلموں کا موضوع خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہے،لیکن دنگل میں باپ اور بیٹی کے پیار کو دکھایا گیا ہے۔عامرخان نے یہ بھی کہا کہ ان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار میں ایک ایسے باپ کو پیش کیا گیا ہے جو اپنی بیٹی کی خواہشات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔