شردھا کپور،سینا نہوال پر بننے والی فلم میں کام کرینگی

ممبئی،18اگست(پی ایس آئی)بالی ووڈ فلمساز امول گپتا نے کہا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور بہت سی چیزوں میں بیڈ منٹن کھلاڑی سینا نہوال سے مشابہت رکھتی ہیں ،اسی وجہ سے انھیں بیڈمنٹن پلیئر پر بننے والی فلم میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔امول گپتا نے کہا کہ اس فلم کے لئے ہمیشہ سے شردھا میرا پہلا انتخاب تھی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور بیڈ منٹن کھلاڑی اور اولمپک میڈلسٹ سینا نہوال کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ہدایتکار امول گپتا نے کہا ہے کہ اداکارہ شردھا کپور بیڈ منٹن کھلاڑی جتیش پڈوکون سے سینانہوال کی زندگی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کر رہی ہیں۔