شیوانند تیواری بنے آر جے ڈی کے قومی نائب صدر

پٹنہ 20 اگست (تاثیر بیورو): سابق رکن پارلیمنٹ شیوانند تیواری نے اتوار کوآرجے ڈی کی رکنیت حاصل کرلی۔ پارٹی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے اپنی رہائش گاہ پرانہیں پارٹی کی رکنیت عطا کی۔ اس موقع پر انہوں نے تیواری کو قومی نائب صدر قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔ جناب تیواری نے پہلے سیاست سے سنیاس لینے کا اعلان کردیا تھا لیکن دو برسوں سے وہ آرجے ڈی کے حق میں بیان دے رہے تھے۔ عظیم اتحاد سے جنتادل یو کے الگ ہونے کے بعد وہ پرزور طریقے سے آرجے ڈی کی حمایت میں کھڑے نظر آرہے تھے۔ تبھی سے یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ وہ آرجے ڈی کاحصہ بن چکے ہیں۔ا توار کو لالو پرساد نے انہیںباضابطہ پارٹی میں جگہ دے دی۔