عالیہ بھٹ نے مجھے بہت پیار دیا :پرینٹی

ممبئی ،22اگست(پی ایس آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ انہیں دس ماہ قبل عالیہ بھٹ، ورن دھون اور ادیتیہ چوپڑا نے مل کر پہلی بار شراب پلائی جس کے بعد وہ صبح 6 بجے تک کلب میں ناچتی رہیں اور جو بھی سامنے آتا اسی کے گلے لگ جاتی تھیں، اس دن کے بعد سے اب تک وہ باقاعدہ شراب نوشی کرتی ہیں۔اداکارہ نیہا دھوپیا کے ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرنیتی چوپڑا نے کہا کہ دس ماہ پہلے ان کی ڈریم ٹیم ورلڈ ٹور پر تھی اور یہ اس ٹور کا آخری دن تھا۔ اس دن سب لوگ پارٹی کر رہے تھے ، کترینہ کیف اورسدھارتھ ملہوترا رخصت ہو چکے تھے جبکہ عالیہ بھٹ، ورن دھون ، ادیتیہ چوپڑا اور وہ خود باقی رہ گئے تھے۔ اس موقع پر وہ چاروں ایک کلب میں گئے جہاں سب لوگ کہنے لگے کہ آج تو پرنیتی کو شراب نوشی کرنا ہی ہوگی۔ ’ میں نے کہا کہ میں شرب نہیں پیتی لیکن ان تینوں نے مجھے زبردستی ایک پیگ لگوا دیا، اس کا ذائقہ اور اس کی بو بہت ہی بری تھی‘۔پرنیتی نے بتایا کہ پہلے پیگ کے 15 منٹ بعد سب دوستوں نے مل کر انہیں ایک بار پھر شراب پلادی، اور انہیں اس کا نشہ چڑھ گیا۔