فالو آن کے بعد سری لنکا شکست ٹالنے کیلئے کو شاں

کولمبو، 05 اگست (یو این آئی) آف اسپنر روی چندرن اشون (69 رن پر پانچ وکٹ) کی زوردار بولنگ کی بدولت ہندستان نے میزبان سری لنکا کرکٹ ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 183 رنز کے معمولی اسکور پر ڈھیر کر دیا ۔لیکن فالو آن کھیلنے کے بعد سری لنکا نے بہترین واپسی کرتے ہوئے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ کے نقصان پر 209 رن بنا لئے ۔ہندستان کو پہلی اننگز میں 439 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی اور کپتان وراٹ کوہلی نے اس بار سری لنکا کو فالو آن کھیلنے کے لیے مجبور کیا۔گالے میں پہلے ٹیسٹ میں بھی ہندستان کے پاس ایسا ہی موقع تھا لیکن اس وقت وراٹ نے سری لنکا سے فالو آن نہیں کرایا تھا۔سری لنکا ہندستان کی برتری سے 230 رنز پیچھے ہے اور اس پر شکست کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔سری لنکا کو پہلی اننگز میں ہندوستانی گیند بازوں نے جس طرح 49.4 اوور میں 183 رن کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا اسے دیکھتے ہوئے وراٹ نے اس بار میزبان ٹیم کو فالو آن کھلانے کا فیصلہ کیا۔ہندستان نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ پر 622 رن پر ڈکلئیر کی تھی۔سری لنکا نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں زبرست جدوجہد کی۔ کوشل مینڈس (110) اور اوپنر دمتھ کرونارتنے (ناٹ آ¶ٹ 92) نے دوسرے وکٹ کے لئے 191 رنز کی بڑی شراکت کر کے ہندستان کے انتظار کو بڑھا دیا۔سری لنکا نے دوسری اننگز میں اپنا پہلا وکٹ محض سات رن کے اسکور پر گنوا دیا جب امیش یادو نے اپل ترنگا کو بولڈ کر دیا۔ترنگا نے محض دو رن بنائے ۔اس کے بعد کرونارتنے اور مینڈس نے دوسرے وکٹ کے لئے 191 رن کی ساجھے داری کی۔مینڈس نے 135 گیندوں پر 17 چوکوں کی مدد سے 110 رن بنائے جو ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے ۔آل را¶نڈر ہردک پانڈیا نے مینڈس کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کراکر اس شراکت کو توڑا۔دن کے اختتام پر کرونارتنے 200 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 92 اور ملنڈا پشپ کمارا دو رنز بنا کر کریز پر تھے ۔اس سے پہلے 2000 رنز اور 200 وکٹ کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوئے تجربہ کار اشون نے میچ میں 16.4 اوور میں 69 رن دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ نکالے اور سری لنکا کی پہلی اننگز کو سستے میں سمیٹ دیا۔ٹیسٹ میں یہ اشون کے لیے 26 واں موقع ہے جب انہوں نے اننگز میں پانچ وکٹ نکالے ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ بولر محمد سمیع کو 13 رن پر دو وکٹ، رویندر جڈیجہ کو 84 رن پر دو وکٹ اور امیش یادو کو 12 رن پر ایک وکٹ ہاتھ لگا۔سری لنکا نے صبح اپنی اننگز کا آغاز 20 اوور میں دو وکٹ پر 50 رنز سے آگے بڑھاتے ہوئے کیا تھا۔ اس کے بلے باز مینڈس 16 رن اور دنیش چنڈیمل آٹھ رن بنا کر کریز پر تھے ۔لیکن دونوں ہی بلے باز دبا¶ کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہیں سکے اور صبح صرف 10 رن بعد ہی کپتان چنڈیمل نے اپنا وکٹ جڈیجہ کے ہاتھوں گنوا دیا۔پانڈیا نے چنڈیمل کا کیچ لپکا جو 34 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔مینڈس بھی زیادہ دیر نہیں ٹکے اور انہوں نے 64 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 24 رن بنائے ۔انہیں یادو نے کپتان وراٹ کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔تجربہ کار آل را¶نڈر اینجلو میتھیوز نے 33 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر 26 رن بنائے ۔وہ اچھی پوزیشن میں دکھائی دے رہے تھے کہ اشون نے انہیں چتیشور پجارا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا اور سری لنکا کی آدھی ٹیم 117 رن کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے نازک حالات میں ٹیم کے لیے نصف سنچری اننگز کھیلی اور 48 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگا کر 51 رن بنائے جو سری اننگز کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔لیکن ہندستان کے 600 کے اسکور کے سامنے یہ ٹیم کو فالو آن سے بچانے کے لیے کافی نہیں تھا۔دھننجے ڈی سلوا ایک ہی گیند کھیل سکے تھے کہ صفر پر انہیں جڈیجہ نے بولڈ کر دیا۔دلرووان پریرا نے 34 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 25 رنز کی تیز اننگز کھیلی جنہیں پھر اشون نے بولڈ کیا۔لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہرات کو دو رنز پر سمیع نے بولڈ کیا اور نوان پردیپ کو صفر پر اشون نے بولڈ کر سری لنکا کی اننگز کا آخری وکٹ نکالا۔پشپ کمارا 15 رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے اور میزبان ٹیم کی اننگز 183 رنز پر سمٹنے کے ساتھ ہی لنچ ہو گیا۔سری لنکا نے اپنے آخری آٹھ وکٹ صرف 123 رن جوڑ کر گنوا دیے ۔