فرحان اختر کپل دیو کا کردار اداکرنے کے خواہشمند

ممبئی، 3 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار فرحان اختر سلور اسکرین پر کپل دیو کا کردار ادا کرتے نظر آ سکتے ہیں۔فرحان اختر نے کچھ دنوں پہلے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ کچھ کرکٹ ہستوں پربایوپک بنانا چاہتے ہیں۔ حال ہی انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ وہ بشن سنگھ بیدی پر فلم بنا رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ کپل دیو پر مبنی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ فرحان نے پہلے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ایک اور بایو پک پر کام کرنا چاہتے ہیں۔وہ کپل دیو کو پسند کرتے ہیں اور ان کے مداح ہیں۔ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کے کردار کو سلورا سکرین ادا کریں۔پہلے سنجے پورن سنگھ چوہان 1983 ورلڈ کپ پر فلم بنانے والے تھے ۔انہوں نے سکرپٹ لکھ لی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اس کی ہدایت کاری نہیں کی کیونکہ وہ اپنی اگلی فلم چندا ماما دور کے میں مصروف تھے ۔ بعد میں کہا گیا کہ کبیر خان اس فلم کی ہدایت کاری کریں گے ۔ حال ہی میں کبیر نے کہا تھا کہ وہ 83 کے عالمی کپ سے منسلک کہانی سے متاثر ہیں لیکن وہ اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتا سکتے ۔ یہ کہا جا رہا تھا کہ ارجن کپور کپل دیو کا کردار ادا کرنے والے ہیں لیکن کوئی باضابطہ اعلان اب تک نہیں ہوا ہے ۔