لالو نے بی پی ایس سی چیئرمین اوررکن کونسل سے بھی زمین لکھوائی:مودی

پٹنہ، 20 اگست (یو این آئی)بہار کے نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کے خلاف آج ایک اور نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے صدر اور گورنرکوٹے سے قانون ساز کونسل کے رکن بنانے کے عوض پٹنہ میں کروڑوں روپے کی زمین لکھوائی ہے ۔ مسٹر مودی نے یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں اس سے متعلق دستاویزات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی صدر نے کام کرنے کے عوض زمین اور جائیداد لکھوانے کیلئے نئے نئے طریقے ایجاد کئے ۔ پراپرٹی لکھوانے کے لئے فرضی کمپنیوں، گفٹ کے ذریعے زمین لکھوانا، پھر سیدھے زمین اور پھر پاور آف اٹارنی کے ذریعے زمین لکھوائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی کارکردگی کے بارے میں نہیں جاننے کے لئے نئے طریقوں کو اختیار کیا گیا ہے ۔ مسٹر یادو کی آمدنی کا پیسہ دیکھ کر مسٹر رابرٹ واڈرا بھی شرمندہ ہو جائیں گے اور اس معاملے وہ ان کے بھی گرو ہیں۔ نائب وزیر اعلی نے کہا کہ مسٹر رام آشرے پرساد یادو کو بی پی ایس سی کا صدر بنانے کے عوض پٹنہ کے سگنا موڑ کے قریب 6،726 مربع فٹ کے دو پلاٹ سال 1993-94 میں لکھوا لیا گیا۔ محمد شمیم اور ان کی اہلیہ صوفیہ تبسم کو اس پلاٹ کو لکھنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر رام آشرے کی بیٹی سیما یادو اور ان کے بیٹے سنجے یادو سے پٹنہ کے سگنا موڑ واقعوجے بہار کوآپریٹو کے دونوں پلاٹ کو محمد شمیم اور ان کی بیوی کے نام رجسٹری کرائی گئی۔