مجھ سے بہتر بنگلہ بولنے لگے ہیں کرن:بپاشا

ممبئی، 11 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کرن سنگھ گروور ان سے اچھی بنگلہ زبان بولنے لگے ہیں۔ بپاشا سے شادی کرنے کے بعد کرن سنگھ گروور نہ صرف بنگلہ بولنا سیکھ گئے ہیں بلکہ اب ان کو کھانے میں پراٹھے نہیں چاول زیادہ پسند آتے ہیں۔ بپاشا باسو کہتی ہیں، “مجھ میں اور کرن میں بہت مماثلت ہے جس کی وجہ سے ہم بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ کرن اب بہت زیادہ بنگالی بن گئے ہیں۔ بپاشا باسو نے کہا “مجھے پنجابی نہیں آتی اور کرن مجھے سکھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں نے ابھی تک نہیں سیکھی ہے ۔ سمجھ آتی ہے لیکن وہ بہت اچھی بنگلہ بولتے ہیں۔ بپاشا نے کہا ‘میرا خیال ہے آپ کی زندگی کا ساتھی اگر آپ کے خیالات والا ہو تو بہت سی چیزیں آسان ہو جاتی ہیں۔ مجھے لگتا ہے سب کو ایک ہی زندگی ملتی ہے تو اسے ہنستے کھیلتے خوشی سے گزارنا چاہئے ۔