دربھنگہ،۴۱اگست(محمد شاداب انجم) مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی ایک اہم میٹنگ ۶۱ اگست بروز بدھ بوقت گیارہ بجے دن بمقام مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ میں رکھی گئی ہے، کام کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانا ہے اس کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ اس لئے تمام مدارس کے اساتذہ سے گزارش ہے کہ اس میٹنگ میں شرکت فرماکر اپنے مشورے سے نوازیں چونکہ یہ میٹنگ وقت کے لحاظ سے اہم ہے نئی سرکار بنی ہے۔اس لئے مشورہ ضروری ہے۔ یہ اطلاع مہتاب عالم ، محمد تمنا، اشرف رحمانی، عبدالقدوس، آفتاب عالم، دانش عابدین، شاداب عالم، شاداب انجم، قمر عالم وغیرہ کی طرف سے دی جارہی ہے۔