مٹن ہرا مصالحہ

اجزاء:149 مٹن بوٹی ۔ایک کلو 149 پیاز ۔ایک بڑی 149 ہری مرچیں ۔دس عدد 149 کری پتہ ۔چند پتے 149 تیل ۔آدھا کپ 149 کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمج 149 نمک ۔ایک چائے کا چمچ 149 لہسن ۔ایک کھانے کا چمچ 149 زیرہ ۔ایک کھانے کا چمچ 149 ادرک ۔دو کھانے کے چمچ 149 قصوری میتھی ۔دو کھانے کے چمچ 149 لیموں کا رس ۔تین کھانے کے چمچ 149 ہلدی۔حسب ضرورت 149 ہرا دھنیا ۔آدھی گٹھی 149 پالک ۔ایک گٹھی
ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں لہسن فرائی کرلیں۔ اب اس میں مٹن249 ہلدی اور نمک شامل کر کے تیز آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد 3 کپ پانی ڈالیں اور ابال آنے پر اتنا پکائیں کہ مٹن گل جائے۔ ڈھکن ہٹا کر پانی خشک کرلیں۔ پھر اس میں پیاز شامل کر کے 5 منٹ پکائیں۔ کٹی ہوئی پالک ڈال کر 5 منٹ تک پکنے دیں۔ آخر میں ادرک249 زیرہ249 کالی مرچ249 دھنیا249 لیموں کا رس249 کری پتہ اور قصوری میتھی شامل کر کے دو منٹ پکا کر اتار لیں۔ مٹن ہرا مصالحہ تیار ہے۔