مہیش کھونٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں درجنوں دکانیں جل کر خاک

کھگڑیا 23اگست (ارون کمار ورما )تھانہ علاقہ کے تحت مقامی لوہیا چوک واقع این ایچ 107کے بغل میں درجنوں دکانوں میں آگ لگنے سے دکانیں آگ کے حوالہ ہوگئیں۔جانکاری کے مطابق 20سے زیادہ دکانوں کے جل جانے کی خبر ہے۔ وہیں آگ بدھ کو اہل صبح 3:30بجے کے درمیان لگنے کی باتیں چشمدید لوگوں کے ذریعہ کہی جارہی ہیں ۔جانکاروں کی مانیں تو شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے اور کوئی گیس سلنڈر سے آگ لگنے کی باتیں چرچہ میں ہیں ۔حالانکہ اس سلسلے میں انتظامیہ کے ذریعہ تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہیش کھونٹ بازار کے لوہیا چوک واقع سیتا رام ساہ کی مٹھائی کی دکان کے نزدیک آگ کی لپٹیں دکھائی دینے کی جانکاری آس پاس کے دھنوے سے ملی۔ اور جب تک آس پاس کے لوگوں کو جانکاری ملتی آگ کی لپٹوں نے زور پکڑ لیا۔ادھر مہیش کھونٹ تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا ہے کہ آگ کیسے لگی جانچ کی جارہی ہے۔ تھانہ صدر نے بتایا کہ کاروائی کی جائیں گی ۔وہیں کئی پنچایت نمائندوں نے آگ کے رفتار کی وجہ کر مقامی لوگوں سے آگ پر قابو پانا مشکل معلوم ہو رہا تھا ۔اور جیسے ہی خبر پر تین دمکل پہونچتے ہی آگ پر قابو پایا گیا ۔گاﺅں کے لوگوں کے مطابق گیس سلینڈر بلاسٹ کرنے کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے۔لیکن کوئی کھل کر بات نہیں بتانے کی وجہ کر معاملہ جانچ کا ہی بنتا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ پولس کیا جانچ کر پاتی ہے۔ یا چشمدیدوں کے ذریعہ جو بتائے جارہے ہیں وہی بات سچی معلوم ہوگی۔ حالانکہ جتنا منہ اتنی باتیں کر تے دکھ رہے ہیں ۔ کئی دکاندارکے لواحقین نے آتشزدگی کے واقعہ کو اب کیسے چلئے پر یوار ہو کی باتیں کرتے دیکھ رہے ہیں ۔ ادھر کئی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔